ڈھاکا: (ویب ڈیسک) بنگلادیش میں بارش اور طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس میں 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش میں بارش اور طوفان سے دارالحکومت سمیت کئی بڑے شہروں میں معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئی۔
طوفان سے مصروف سڑکوں پر بل بورڈز اور درخت گر گئے جس سے ٹریفک معطل ہوگئی جب کہ کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی ہوئے۔
بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا جب کہ دارالحکومت میں بھی کئی علاقے نیٹ اور موبائل سروس سے محروم ہوگئے۔
طوفان اور بارشوں میں مجموعی طور پر 9 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 درجن سے زائد زخمی ہیں جنھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ وبائی امراض پھوٹنے کا بھی امکان ہے۔
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ طوفان اور بارشوں بالخصوص لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ درست تعداد نیٹ اور موبائل سروس بحالی کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
