تازہ تر ین

“عمران خان کو رش میں پھنسا کر بڑا مجمع دکھائیں گے” ویڈیو لیک

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما عامر کیانی کی ویڈیو لیک ہو گئی جس میں وہ عمران خان کو رش میں پھنسا کر مجمع بڑا دکھانے کا کہہ رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عامر کیانی کی زیرصدارت گوجر خان میں ہونے والے اجلاس کی ویڈیو لیک ہو گئی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے کئی رہنما شریک ہیں۔
اجلاس کی لیک ہونے والی ویڈیو میں عامر کیانی نے کہا کہ عمران خان کا قافلہ جب گوجر خان پہنچے گا تو اسے رش میں پھنسا کر رکھیں گے تاکہ پی ٹی آئی کا مجمع بڑا نظر آئے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو رش میں پھنسا کر خطاب کرائیں گے۔
ایک اور رہنما نے کہا کہ ہمارے تمام اراکین قومی اسمبلی اور کارکنان کی خواہش ہے کہ عمران خان جب گوجر خان پہنچیں تو وہ یہاں 5 سے 10 منٹ کا لازمی خطاب کریں۔ جس پر عامر کیانی نے کہا کہ ہاں وہ کریں گے، رکیں گے اور خطاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے بس عمران خان کے قافلے کو رش میں پھنسانا ہے اور ہمیں وہاں 2 گھنٹے لگوانے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain