Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سرک جزیرے پر امریکی بمباری کا جواب کویت میں امریکی اڈوں پر ڈراون حملہ ایران کا دعوی
    • امریکا سے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، عباس اراغچی
    • امریکی کانگریس اسرائیل سے فوجی تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے آگے بڑھ رہی ہے
    • علیزے شاہ کی دنانیر مبین سے متعلق وضاحت یا تنقید؟
    • بھارت تنہائی سے بچنے کیلئے پاکستان کی برکس میں شمولیت کی حمایت کرے: بھارتی دفاعی تجزیہ کار
    • جیل میں ہونے کے باوجود انمول پنکی کی منشیات کی ڈبیہ کی بچوں کے پاپڑ میں سپلائی ! بڑے انکشافات سامنے آگئے
    • یوٹیوب کا اے آئی سے بنائے گئے مواد کی نشاندہی کیلئے اہم اقدام
    • طلاق یافتہ کرکٹر نے میری خوبصورتی کی تعریف کی، میں نے بلاک کر دیا: ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ کی ادکارہ کا دعویٰ
    • اب مارکیٹس، شاپنگ مالز کب تک کھلیں گے؟ کاروباری اوقات کا نیا نوٹیفکیشن جاری
    • آئی ایم ایف کا دباؤ مسترد، حکومت کا سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے سے انکار
    • ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ، گھریلو سلینڈر 3643 روپے کا ہوگیا
    • اسرائیل کے حملوں سے لبنان کے تاریخی مقامات کو نقصان
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے ماحولیاتی فیس وصول کرنا ہمارا قانونی حق ہے: ایران
    • مچھروں کے خاتمے کیلئے گوگل کا ’32 ملین موسکیٹو آرمی‘ چھوڑنے کا منصوبہ
    • ملک میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے وسائل میں مسلسل کمی ہورہی ہے: احسن اقبال
    • ایران پر نئی جارحیت کا پہلے سے کہیں زیادہ سخت جواب دیں گے: ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری
    • حکومت کا بجلی صارفین کے میٹرز کیو آر کوڈ سے منسلک کرنے کا فیصلہ
    • روزانہ مچھلی کے تیل کے کیپسول کھانے سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے؟
    • جب تک 1967 سے پہلے کی فلسطینی ریاست نہیں بن جاتی، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا وزیراعظم اسحاق ڈار کا امریکہ میں اعلان
    • محرم الحرام کے چاند سے متعلق رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کر دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شمالی کوریا خفیہ طور پر روس کو گولہ بارود فراہم کر رہا ہے، امریکا

    By Khabrain Newsنومبر 2, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین جنگ میں شمالی کوریا خفیہ طور پر روس کو آرٹلری گولے فراہم کر رہا ہے۔
    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے شمالی کوریا اور روس کے گٹھ جوڑ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک یوکرین میں تباہی کے ذمہ دار ہیں۔
    جان کربی نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا مشرق وسطیٰ اور افریقا میں ترسیل کی آڑ میں روس کو گولہ بارود کی بڑی تعداد فراہم کر رہا ہے۔ ہم اس پورے روٹ کی ہر وقت نگرانی کر رہے ہیں۔
    ترجمان قومی سلامتی سے جب یہ پوچھا گیا کہ گولہ بارود روس نے موصول کرلیا اور یوکرین پر استعمال بھی ہو رہا ہے تو جان کربی نے جواب دیا کہ ابھی اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتے۔
    دوسری جانب روس نے امریکی الزام کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید کی ہے۔
    خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا نے ایران پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ روس کو خودکش بمبار ڈرونز فراہم کر رہا ہے جو یوکرین پر استعمال بھی ہوئے۔ امریکا نے ڈرونز کے ملبے کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔
    رواں برس فروری میں روس نے یوکرین پر حملہ کردیا تھا اور چار علاقوں کو اپنے باغی جنگجوؤں کی مدد سے فتح کرکے متنازع ریفرنڈم کرایا جس کے نتیجے میں ان چاروں یوکرینی علاقوں کا اپنے ساتھ الحاق کرلیا۔
    یوکرین کی جانب سے روس کے خلاف شدید مزاحمت بھی کی جارہی ہے اور مقبوضہ چاروں علاقوں کو حاصل کرنے کے لیے پیش قدمی بھی کی گئی جس کے جواب میں صدر پوٹن نے ان چاروں علاقوں میں مارشل لا نافذ کردیا۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    امریکا سے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، عباس اراغچی

    امریکی کانگریس اسرائیل سے فوجی تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے آگے بڑھ رہی ہے

    اسرائیل کے حملوں سے لبنان کے تاریخی مقامات کو نقصان

    تازہ ترین

    بھارت تنہائی سے بچنے کیلئے پاکستان کی برکس میں شمولیت کی حمایت کرے: بھارتی دفاعی تجزیہ کار

    جیل میں ہونے کے باوجود انمول پنکی کی منشیات کی ڈبیہ کی بچوں کے پاپڑ میں سپلائی ! بڑے انکشافات سامنے آگئے

    آئی ایم ایف کا دباؤ مسترد، حکومت کا سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے سے انکار

    مچھروں کے خاتمے کیلئے گوگل کا ’32 ملین موسکیٹو آرمی‘ چھوڑنے کا منصوبہ

    ملک میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے وسائل میں مسلسل کمی ہورہی ہے: احسن اقبال

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.