تازہ تر ین

ٹرمپ اپنے حواس کھو بیٹھے

واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سہون شریف میں ہونے والے دہشت گرد حملے کو سویڈن حملہ کہہ گئے‘ سوئیڈن حکام نے بیان پر امریکی محکمہ خارجہ سے وضاحت مانگ لی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے سہون شریف میں ہونے والے حملے کو سویڈن میں حملہ کہہ دیا جس پر سویڈن کے عوام نے امریکی صدر پر خوب تنقید کی اور سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات میں کہا کہ سویڈن میں کوئی دہشت گرد حملہ نہیںہوا کیا امریکی صدر کو معلوم نہیں کہ حملہ کیا ہوا؟ امریکی صدر کے بیان پر سویڈن کے سابق وزیراعظم کارل بلڈٹ بھی حیران رہ گئے اور اپنے بیان میں کہا کہ سویڈن اور حملہ؟ کب ہوا؟ ڈونلڈٹرمپ کے بیان پر سویڈش حکام نے امریکی محکمہ خارجہ سے وضاحت طلب کرلی ہے‘ گزشتہ رات امریکی صدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ دیکھا‘ سویڈن میں بھی حملہ ہوگیا اور ایک بار پھر ریلی میں امریکی صدر نے یہی بات دہرائی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain