تازہ تر ین

بھارت کا پاکستان کیخلاف مکروہ منصوبہ سامنے آ گیا ، بھارتی آرمی چیف کا ناقابل یقین اعتراف

نئی دہلی( ویب ڈیسک ) بھارت کا پاکستان کے خلاف مکروہ منصوبہ سامنے آگیا،مودی سرکار پاکستان میں دہشت گردی کیلئے ایک بار پھر مکتی باہنی بنانے کی سازشیں کررہی ہے۔بھارتی سابق آرمی چیف بکرم سنگھ نے اعتراف کیاہے کہ بھارت پاکستان کو تباہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بکرم سنگھ نے کہا کہ پاکستان کو تباہ کرنے کیلئے پاکستانی عناصر کو استعمال کرنا چاہئے، پاکستان میں امن دشمن تنظیموں کی معاونت کیلئے تربیت اور سرمایہ فراہم کیاجانا چاہئے۔بھارتی سابق آرمی چیف کاکہنا تھا کہ پاکستانیوں کوان کے اپنے اداروں کےخلاف اکسانا ہوگا۔ بکرم سنگھ نے کہا کہ مسئلہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان میں مسائل پیدا کرنا ہونے گے ور پاکستانی سیکیورٹی اداروں کو اندرونی مسائل میں الجھانا ہوگا۔جنرل بکرم سنگھ نے کہا کہ پاکستان کو الجھانے کیلئے حکومت اور سیکورٹی اداروں پر ذہنی، سیاسی اور سماجی دباو¿ بڑھانا ہوگا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain