Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • گوگل نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا نیا دفتر کھول دیا۔
    • بانی پی ٹی آئی کی صحت پر قید اور تنہائی نے گہرا اثر ڈالا ، میڈیکل رپورٹس ما ہر ڈاکٹروں کے ساتھ دیکھی اور تفصیلی بات کی ہے، سابق صدرعارف علوی
    • عاطف بٹ نے مسلسل تیسری بار CEO ٹیکن ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی
    • پولینڈ کے سائیکلسٹ نے اسلام آباد سے خنجراب تک 1,390 کلومیٹر کا سفر مکمل کرلیا
    • اسموگ سیزن قریب، پنجاب میں سکولوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی
    • تیل کی قیمت دوبارہ 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا امکان
    • ہاکی ورلڈ کپ: بھارت کو انگلینڈ سے شکست پاکستان کیلئے اگلے مرحلے کی امیدیں زندہ
    • بابر اعظم زخمی،انگلینڈکےخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر،سلمان علی آغا قیادت کریں گے
    • پاکستان 2026 میں دنیا کی منفرد ترین سیاحتی منزلوں میں شامل
    • نورین نیازی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت، راولپنڈی میں پیش رفت
    • آبنائے ہرمز کھولنے سے پہلے امریکا مطالبات تسلیم کرئے:ایرانی اسپیکر
    • فیفا عہدیدار صدر جیانی انفانٹینو پر تنقید کے بعد عہدے سے برطرف
    • خارکیف کے علاقے میں روسی میزائل حملہ10 افراد ہلاک
    • غزہ میں پانی اور نکاسیِ آب کا نظام درہم برہم ہونے کا خطرہ
    • عمران خان کے علاج کے فیصلے پر خوش، ججز کا شکریہ: علیمہ خان
    • وجاہت حسین نے ’’مٹی دے باؤے‘‘ کے ٹیزر کی جھلک دے کر مداحوں میں جوش بڑھا دیا
    • میکس نہ تو جعلی انگوٹھے لگا کر جیل جاتا ہےنہ عوام کا پیسہ لوٹ کر ملک سے فرار ہوتاہے :شاہد آفریدی کا معید پیرزادہ کو کرارا جواب
    • رمضان 2027 ،سعودی عرب میں پہلا روزہ 8 فروری کو ہونے کا امکان
    • انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کے قریب 6.1 شدت کا زلزلہ
    • بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جماعت اسلامی اپنا میئر بنانے کی پوزیشن میں ہے :حافظ نعیم الرحمٰن

    By Khabrain Newsجنوری 21, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی : (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کی اس وقت یہ پوزیشن ہے کہ ہم اپنا میئر بنائیں گے، کراچی شہر کی خدمت کیلئے تیار ہیں ۔
    میئر کراچی کے معاملے پر بات چیت کے لیے جماعت اسلامی کے وفد نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں علی زیدی سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی۔
    ملاقات کے بعد حافظ نعیم الرحمان نے علی زیدی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگوں نے ہمیں ووٹ دیا، حلقہ بندیوں پر ہمیں بھی تحفظات تھے، اگر جائز طریقے سے پیپلز پارٹی بھی جیتےتو ہمیں کیا اعتراض ہوسکتا ہے۔
    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم سب کے مینڈیٹ کا احترام کریں گے لیکن اس کے لئے کم از کم جائز ہونا ضروری ہے ، اس شہر کے مینڈیٹ کا تحفظ کرنا سب سیاسی پارٹیوں کی ذمہ داری ہے، شہریوں کا فرض ہے ہمارا ساتھ دیں اور ہمارا فرض ہے شہریوں کے ڈالے گئے ایک ایک ووٹ کی حفاظت کریں۔
    انہوں نے کہا کہ علی زیدی اور ان کی پوری ٹیم کا شکر ادا کرتا ہوں انہوں نے الیکشن کے بعد ہمارے لیے کلمہ خیر کہا اور ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم کیا۔
    اس موقع پر علی زیدی نے کہا کہ فارم 11 کے معاملے پر 4 رکنی مشترکہ کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوا ہے، مشترکہ کمیٹی فارم 11 اور الیکشن سے متعلق دیگر معاملات کو دیکھے گی۔
    ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں جو بلدیاتی انتخابات کے نام پر جو ڈرامہ تھا سب نے دیکھا، الیکشن سے قبل ،الیکشن کے دوران اور بعد ہمارا آپس میں رابطہ تھا، زرداری مافیا نے جو ہم پر پلان اٹیک کروایا تھا حافظ نعیم بھائی نے اس کی مذمت کی۔
    علی زیدی نے کہا کہ سیاست میں اختلاف رائے ہوتا ہے میری نظر میں اختلاف رائے برکت کا باعث ہوتا ہے، ہمارا جماعت اسلامی کے ساتھ بہت چیزوں میں اختلاف رائے رہا ہے، 4حلقوں کا رزلٹ تبدیل کیا گیا، ابھی 40کا خط لکھا ہوا ہے، اگلی بار وفاقی حکومت ہم بنائیں گے ، جو حالات ہیں ہم امید رکھتے ہیں وفاقی اور صوبائی حکومت بنائیں گے، ہم میئر کو اصل اختیارات دیں گے، ہم بتائیں گے میئر کے اختیارات ہوتے کیسے ہیں۔
    میئرشپ کیلئے پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی رابطہ
    اسی معاملے پر 19 جنوری کو سندھ کے وزیر سعید غنی کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا وفد جماعتِ اسلامی کراچی کے دفتر ادارۂ نورِ حق میں حافظ نعیم الرحمٰن اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کر چکا ہے۔ ملاقات کے دوران بلدیاتی انتخابات اور میئر کراچی سمیت دیگر امور پر تبادلۂ خیال ہوا تھا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      گوگل نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا نیا دفتر کھول دیا۔

      بانی پی ٹی آئی کی صحت پر قید اور تنہائی نے گہرا اثر ڈالا ، میڈیکل رپورٹس ما ہر ڈاکٹروں کے ساتھ دیکھی اور تفصیلی بات کی ہے، سابق صدرعارف علوی

      پولینڈ کے سائیکلسٹ نے اسلام آباد سے خنجراب تک 1,390 کلومیٹر کا سفر مکمل کرلیا

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.