Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • راولپنڈی کینٹ بورڈ کے مختلف علاقوں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں ۔
    • پاکستان اور امریکہ تجارت اور ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھا سکتے ہیں،سردا ر مسعود
    • کامسیٹس نے تقریب میں بہترین اساتذہ کو اعزاز سے نوازا
    • ریکٹر یو آئی ،پروفیسر ڈاکٹر فہد منیر عباسی کو سند پیش کرتے ہوئے ،رجسٹرار ڈاکٹر فہیم اے قریشی ودیگر بھی موجود ہیں ۔
    • راولپنڈی میں پانی کی قلت ایک اہم مسئلہ ہے: سلمان غنی
    • جامعات قومی معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں: احسن اقبال
    • اسلام آباد: وفاقی وزیر ا حسن اقبال پی ایچ ڈی اسکالرز کو ڈگریاں دے رہے ہیں۔
    • BISP ،یو این ویمن اور عالمی ادارہ خوراک کا خواتین تحفظ کیلئے عزم کا اعادہ
    • 19١رب سالانہ اخارجات ختم کرنے کیلئے اہم اقدام محکمہ ڈال کی قیمتی اراضی کرایوں پر دینے کی حکمت عملی تیار
    • افغانستان سے سرحد پار جرائم وسطی ایشاء کیلئے سنگین مسلہ قرار
    • متروکہ وقف املاک بورڈ چیئرمین کی موئثر حکمت عملی21 دکانیں سیل کر کے قبضہ واپس حاصل کر لیا
    • ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سمیرا رضوی کی قیادت میں کروڑوں کے بقایاجات ادا نہ کرنے والے ایبک روڈ میوہسپتال اور مصری شاہ پر واقع وقف پراپرٹی کی 21 دکانیں سیل کرکے واگزار کروا لی گئی ہیں۔
    • پاکستان میں غربت کورونا وبا سے پہلے کی سطح سے بھی بڑھ گئی: عالمی بینک
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر رانا تنویر حسین الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا جعلی،کلوناور ٹیمپر ڈیمز پلیٹس استعمال کرنےوالی گاڑیوںکے خلاف کریک ڈائون
    • ڈیفنس سی میں زیر تعمیر دیوار گرنے سے مزدور جاں بحق، 2افراد زخمی
    • پی ٹی آئی رہنما شبیر گجر کا مزید 9روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
    • ڈکیٹی چوری کی نان سٹاپ وارداتیں شہری لٹتے رہے پولیس بے بس
    • ڈی جی خان:وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد خان لغاری’ سردار فاروق سے گفتگو کر رہے ہیں’ احمد خان لغاری ایئرپورٹ کی توسیع پروگرام کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔
    • اگلے سال بجلی چوری والے فیڈرز کے بجائے ٹرانسفارمرز پر لوڈشیڈنگ ہوگی، اویس لغاری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سمیت پی ٹی آئی کے نظر بند رہنما و کارکنان رہا

    By Khabrain Newsمارچ 4, 2023
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور :(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری جنرل اسد عمر سمیت پارٹی کے 83 نظر بند رہنماؤں اور کارکنان کو رہا کر دیا گیا ، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ ، سابق صوبائی وزیر مراد راس اور سینیٹر ولید اقبال بھی رہائی پانے والوں میں شامل ہیں۔
    خیال رہے کہ گزشتہ روزلاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی ’ جیل بھرو تحریک ‘ میں گرفتار ہونے والے رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
    شاہ محمود قریشی اٹک جیل سے رہا
    عدالتی حکم کے بعد شاہ محمود قریشی کو اٹک ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کیا گیا، ان کے بیٹے اور سابق ممبر قومی اسمبلی ( ایم این اے ) زین قریشی، بیٹی مہربانو قریشی، میجر طاہر صادق، سید یاور بخاری، قاضی احمد اکبر اور دیگر رہنماؤں نے جیل کے باہر ان کا استقبال کیا اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
    جیل سے رہائی کے بعد شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تمام اسیران کو مبارکباد دیتا ہوں کسی نے گھٹنے نہیں ٹیکے، ہمارے حوصلے پست نہیں بلند ہوئے ہیں، سوچ سمجھ کر پاکستان کے آئین کے لئے گرفتاری دی اور آئین کی پاسداری کے لئے پی ٹی آئی نے نیا باب رقم کیا ہے، گرفتاری دے کر خوف کا بت توڑا ہے۔
    انکا کہنا تھا کہ 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم عدلیہ کا سنہری فیصلہ ہے، پنجاب میں ہماری حکومت بنی تو جیل اصلاحات لائیں گے، عمران خان سے کہوں گا صرف وزیر اعظم نہیں بننا قوم بنانی ہے۔
    اسد عمر راجن پور جیل سے رہا
    ادھر پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کو راجن پور جیل سے رہا کیا گیا جہاں وہ گزشتہ دس روز سے نظر بند تھے، پی ٹی آئی رہنما عون عباس بپی سمیت راجن پور، روجھان، جام پور، ڈیرہ غازی خان سے پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لیے جیل کے باہر موجود تھی، کارکنان نے پارٹی چیئرمین عمران خان کے حق میں نعرے بھی لگائے۔
    اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ جیل جانے پر فخر ہے، بند کمروں میں ہونے والے فیصلے ختم ہونے جا رہے ہیں۔
    سرفراز چیمہ بھکر جیل سے رہا
    علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ڈسٹرکٹ جیل بھکر سے رہا کیا گیا۔
    عمر سرفراز چیمہ کو 22 فروری کو شروع کی گئی جیل بھرو تحریک کے پہلے دن لاہور سے گرفتار کر کے ڈسٹرکٹ جیل بھکر منتقل کر دیا گیا تھا، جیل سے رہائی پر پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔
    زلفی بخاری شاہ پور جیل سے رہا
    شاہ پور جیل سے زلفی بخاری، فیاض الحسن چوہان، اور صداقت اعوان سمیت دیگر رہنماؤں کو بھی رہا کر دیا گیا، پارٹی کے حامیوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لیے جیل کے باہر جمع ہوئی۔
    اس موقع پر زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک شاندار کامیابی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان انتخابی مہم کا آغاز کریں گے اور وہ اس کا حصہ ہوں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حکومت پنجاب کے ترقیاتی اقدامات’ داتا دربار کے اطراف کا منظر تبدیل

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.