Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا
    • مارچ کی تیاری مکمل، عمران خان کی رہائی سمیت 3 مطالبات ہیں: پی ٹی آئی
    • سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب
    • رونالڈو کے حق میں پیئرز مورگن بول پڑے، ہیری کے انکل کو خبردار کردیا
    • پی ایس ایکس میں زبردست سیل آف، 1332 پوائنٹس کی کمی
    • نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا نام تبدیل کر کے سائبر پولیس رکھنے کی تجویز
    • لاہور ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی بھرتی کے نتائج کا اعلان
    • راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ 30 ارب اضافی خرچ ہونے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا
    • وزیراعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام ، چکوال میں اجتماعی شادیوں کی تقریب
    • زکریا ضیا نے آئی سی سی آئی کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا
    • چکوال شہری میں بیوٹیفکیشن پلان کے تحت راستوں کی بندش سے تاجر، شہری پریشان
    • CDA چیئرمین کا ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ، ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ
    • علیمہ خانم کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کا فیصلہ ایک بار پھر موخر
    • اسلام آباد پولیس کے اہلکار نفیس اقبال کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
    • وزارت مذہبی امور نے لیبر کوٹہ کی درخواستوں کیلئے حج پورٹل فعال کر دیا
    • ہم پر تنقید کریں یا تعریف، میڈیا آزاد ہے: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
    • میونسپل کارپوریشن کی غفلت، راولپنڈی ایک بار پھر "تجاوزات سٹی” بن گیا
    • 3 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار، 6 مسروقہ موٹر سائیکل و رقم اور اسلحہ برآمد
    • جوبلی لائف انشورنس اور یونی کرو سولیوشنز کی شراکت داری
    • اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سیدہ زینب حسین سے صحافیوں کے وفد کی ملاقات
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے، بلاول بھٹو

    By Khabrain Newsمارچ 16, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے۔
    موریطانیہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرا خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دنیا کو سکیورٹی سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، مسئلہ فلسطین کا حل او آئی سی کا مشترکہ ہدف ہے، اسلامی ممالک کو اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھانا ہو گی، مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے۔
    انہوں نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی میں چین نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور تنازعہ کشمیر کا حل اسلامی ملکوں کا مشترکہ ہدف ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔
    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزراءخارجہ کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے اسلامی ممالک اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان ایک مستحکم اور پرامن افغانستان کا خواہاں ہے۔
    وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے مسائل کے حل کے لئے اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا غیر معمولی اجلاس بلایا گیا، افغانستان میں امن پاکستان سمیت پورے خطے کے مفاد میں ہے۔
    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے باعث مسلمانوں کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے، اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ممنون ہیں، دنیا کو اس وقت کئی چلینجز درپیش ہیں، غیر ملکی قبضہ اور طاقت کا استعمال، عالمی سطح پر ہتھیاروں کی دوڑ، دہشت گردی، انتہا پسندی اور نفرت کے علاوہ اسلامو فوبیا اور نسل پرستی، بڑھتی ہوئی غربت اور ماحولیاتی مسائل سے دنیا کو خطرات لاحق ہیں۔
    وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں مسلم امہ کے مجموعی مفادات کا تحفظ کرنا چاہئے، پاکستان کی بھرپور سفارتی کوششوں کے نتیجے میں گزشتہ سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے عالمی دن منانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔
    انہوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین ہماری مشترکہ کاز ہے، او آئی سی کا قیام مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے بعد عمل میں آیا تھا، او آئی سی کے رکن ممالک کو اسرائیلی مظالم اور مسجد اقصیٰ کی مسلسل بے حرمتی کے واقعات کی مذمت کرنی چاہئے۔
    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں فلسطینی بہنوں اور بھائیوں کے حق خود ادادیت کی حمایت کرنی چاہئے، ان کی 1967 کی سرحدوں کے ساتھ اپنی آزاد ریاست ہونی چاہئے جس کا دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس ہو۔
    بلاول بھٹو نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے فورم میں ماہرین کی ایک خصوصی ٹاسک فورس قائم کرنے کی تجویز پیش کی تاکہ بین الاقوامی مالیات، تجارت اور ٹیکس کے قوانین اور ڈھانچے میں مساوی سلوک کو یقینی بنانے کی حکمت عملی تیار کی جا سکے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      مارچ کی تیاری مکمل، عمران خان کی رہائی سمیت 3 مطالبات ہیں: پی ٹی آئی

      سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      تازہ ترین

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      مارچ کی تیاری مکمل، عمران خان کی رہائی سمیت 3 مطالبات ہیں: پی ٹی آئی

      سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      رونالڈو کے حق میں پیئرز مورگن بول پڑے، ہیری کے انکل کو خبردار کردیا

      پی ایس ایکس میں زبردست سیل آف، 1332 پوائنٹس کی کمی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.