Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں
    • ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ،بولنگ کوچ سمیت7 کھلاڑی ریلیز
    • خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان
    • سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے فارغ
    • لیونل میسی ، ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • ٹیسٹ کوچ سر فراز، عمر گل فارغ
    • لارڈز: تاریخی میدان میں محمد عباس کا نام امر
    • روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ
    • سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور
    • خلا کی سیر بھی کر آیا، آئی فون نے نام کما لیا!
    • پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے دار انٹری
    • راولپنڈی:ڈینگی مچھر بے لگام، 6 کیسز
    • شاہد آفریدی کا حکمرانوں سے سوال؟
    • سونا پھر سستا، 10 گرام 4 لاکھ سے نیچے آگیا
    • کگیسو رباداون ڈے سیریز سے باہر
    • اسرائیل کا یونان کے ساتھ3ارب یورو کا بڑا دفاعی معاہدہ
    • پاکستانی اسکواڈ میں ہلچل؛امام اور رضوان کو فوری پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ، اگلی دستیاب پرواز سے وطن روانہ ہوں گے ، رپورٹس میں دعوی
    • چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش GLOF الرٹ جاری
    • کیا ماہرہ خان کا نیا ڈرامہ مٹی دے باوےماضی کے تمام ریکارڈز توڑ پائے گا؟ طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی
    • نیپال سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد 903 تک جا پہنچی 4,247افراد کی تلاش جاری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فن لینڈ انتخابات : سانا مارین کی دوبارہ کامیابی کی امیدوں پر پانی پھر گیا

    By Khabrain Newsاپریل 3, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ہلسنکی :(ویب ڈیسک) فن لینڈ کی مرکزی قدامت پسند پارٹی این سی پی نے عام انتخابات میں سخت مقابلے کے بعد کامیابی کا دعویٰ کر دیا۔
    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین کی انتخابات میں دوبارہ کامیابی کی امیدوں پر پانی پھر گیا کیونکہ ملک کی مرکزی قدامت پسند پارٹی(نیشنل کولیشن پارٹی ) انتخابی نتائج میں سر فہرست ہے۔
    تمام ووٹوں کی گنتی کے بعد نیشنل کولیشن پارٹی ( این سی پی ) 20.8 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہے، دائیں بازو کی پاپولسٹ پارٹی ’ دی فنز ‘ نے 20.1 فیصد جبکہ وزیر اعظم سانا مارین کی پارٹی سوشل ڈیموکریٹس نے 19.9 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔
    سرفہرست تین پارٹیوں میں سے ہر ایک کو تقریباً 20 فیصد ووٹ ملے ہیں اس لئے کوئی بھی پارٹی تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہے، نورڈک ملک کی پارلیمنٹ کی 200 نشستوں کے لیے 22 جماعتوں کے 2,400 سے زیادہ امیدوار میدان میں تھے۔
    این سی پی کے رہنما پیٹری اورپو نے جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سب سے بڑا مینڈیٹ ملا ہے اور اس نتیجے کی بنیاد پر فن لینڈ میں نئی حکومت کی تشکیل پر بات چیت نیشنل کولیشن پارٹی کی قیادت میں شروع کی جائے گی۔
    53 سالہ پیٹری اورپو نے کہا کہ یوکرین کے ساتھ فن لینڈ کی یکجہتی ان کے دور میں مضبوط رہے گی۔
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے این سی پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم یوکرین کے ساتھ ہیں، ہم اس خوفناک جنگ کو قبول نہیں کر سکتے اور ہم یوکرین، یوکرینی عوام کی مدد کے لیے سب کچھ کریں گے اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے لیے پیغام ہے کہ یوکرین سے چلے جائیں کیونکہ آپ ہار جائیں گے۔
    دوسری جانب وزیر اعظم مارین جو 37 سال کی عمر میں یورپ کی سب سے کم عمر رہنماؤں میں سے ایک ہیں، نے شکست تسلیم کر لی ہے۔
    انہوں نے اپنے پارٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہمیں پہلے سے زیادہ حمایت حاصل ہوئی ہے اور ہم نے پارلیمنٹ میں زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں، یہ ایک بہترین کامیابی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      خلا کی سیر بھی کر آیا، آئی فون نے نام کما لیا!

      اسرائیل کا یونان کے ساتھ3ارب یورو کا بڑا دفاعی معاہدہ

      نیپال سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد 903 تک جا پہنچی 4,247افراد کی تلاش جاری

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.