Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عماد عرفانی کی تصاویر کا موازنہ نوجوان عمران خان سے ہونے لگا
    • کنزہ ہاشمی: بچپن میں بھوتوں سے ڈرتی تھی، بڑے ہوکر انسان زیادہ خوفناک لگے
    • پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل 11ویں شکست، بیلجیم نے 6-0 سے ہرادیا
    • قطر کا الزام، ورلڈ کپ میچ میں فیفا نے کینیڈا کی حمایت کی
    • پاکستان میں مکمل ای پاسپورٹ نظام نافذ ہوگا
    • آفت لگو گی۔ جہاز میں بیٹھی خاتون کا حبہ بخاری کو وزن گھٹانے کا مشورہ
    • حج کے بعد وسیم اکرم نے 5 کنال زمین مسجد اور مدرسے کے لیے وقف کردی۔
    • لاہور میں 5 KFC آؤٹ لیٹس سیل کر دیے گئے
    • ڈالر مضبوط، دبئی میں 24 قیراط سونے کی قیمت 500 درہم سے نیچے آگئی
    • اسماعیل کونے انجری کا شکار، کینیڈا کے لیے ورلڈ کپ کا سفر ختم۔
    • عدم ادائیگی کے باعث ڈی ایچ اے نے بحریہ ٹاؤن فیز 8 کے متعدد بلاکس کا کنٹرول سنبھال لیا۔
    • امریکہ ایران معاہدہ زیرِ بحث، وزیرِاعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ کا دورہ منسوخ
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو اب ایران کو فیس ادا کرنا ہوگی
    • ایرانی وزیر خارجہ کا خلیجی ممالک سے ’غلط فہمیاں‘ دور کرنے کے لیے مذاکرات پر زور
    • چپس کی قلت، ایپل نےآئی فون، میک اور آئی پیڈ کی قیمتیں بڑھانے کو تیار
    • عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں پٹرولیم قیمتیں کم ہونے کی توقع
    • معروف کرکٹ صحافی قمر احمد 88 سال کی عمر میں چل بسے
    • ورلڈ کپ معرکے سے قبل واہی کو کینیڈا میں داخلے سے انکار، آئیوری کوسٹ کو بڑا نقصان
    • میں اپنی شادی کی رات سلامی کے پیسے گننے میں مصروف تھی: عفت عمر
    • هرمز مشن کے پیش نظر اپنے بحری جہاز تعینات کر دیے ہیں: جرمن وزیر دفاع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کیویز کا شکار: ترکش میں تیر آج سجائے جائیں گے

    By Khabrain Newsاپریل 3, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور:(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز کیلئے ترکش میں تیر آج سجائے جائیں گے جب کہ سلیکٹرز لاہور میں سرجوڑ کر بیٹھیں گے۔
    نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز اور دوسرے معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے آج سے سرگرمیوں میں تیزی آجائے گی، کیویز سے وائٹ بال سیریز کیلئے سکواڈز کی تشکیل کیلئے سلیکٹرز آج لاہور میں سر جوڑ کر بیٹھیں گے، عمرہ ادائیگی کے لیے جانے والے کپتان بابر اعظم کی بھی گھر واپسی ہو گی۔
    پاکستانی ٹیم کے غیر ملکی کوچنگ سٹاف کی آمد کا سلسلہ بھی آج سے ہی شروع ہورہا ہے، پہلے مرحلے میں ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے لاہور پہنچ رہے ہیں۔
    ٹیم ڈائریکٹر اور کنسلٹنٹ مکی آرتھر کی لاہور آمد کا دن ابھی تک طے نہیں ہو پایا جبکہ باؤلنگ کوچ مورنے مورکل کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ آئی پی ایل کے بعد اپنی خدمات پیش کریں گے۔
    ہیڈ کوچ بریڈ برن اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک پی سی بی حکام کے ساتھ سلیکشن کمیٹی اور کپتان بابر اعظم سے بھی ملاقات کرکے سیریز کی حکمت عملی ترتیب دیں گے، قومی ٹیم کے ساتھ ٹیم مینجمنٹ کا بورڈ سربراہ نجم سیٹھی کی منظوری ملنے کے بعد باقاعدہ اعلان منگل تک کردیا جائے گا۔
    سیریز کی تیاریوں کے لیے کیمپ 7 اپریل سے لگایا جارہا ہے جب کہ سیریز میں معمولی ردوبدل کے بعد شیڈول بھی اسی ہفتے جاری ہوگا۔
    ادھر نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال کی ہوم سیریز سے قبل ہی کوچنگ سٹاف کے ساتھ مختلف پوزیشنز پر تقرریاں بھی متوقع ہیں، اس سیریز میں غیرملکی کوچنگ سٹاف کے ساتھ ٹیم کو نئے منیجر بھی میسر آئیں گے۔
    منصور رانا کی جگہ ریحان الحق کو یہ ذمہ داری سونپے جانے کا امکان روشن دکھائی دے رہا ہے، وہ پی ایس ایل فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ بطور جنرل منیجر تعینات ہیں، قومی ٹیم کے نئے متوقع ٹیم ڈائریکٹر اور کنسلٹنٹ مکی آرتھر کی خواہش پر ہی ریحان کو اس پوسٹ کیلئے موزوں خیال کیا جارہا ہے۔
    ان کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے کھلاڑیوں کا ڈیٹا جمع کرنے اور ٹیم سٹریٹجی میں معاونت کرنے والے حسن چیمہ کی خدمات بھی قومی ٹیم کیلئے بطور پر اینالٹکس حاصل کی جا سکتی ہیں۔
    پی سی بی کی جانب سے گزشتہ ہفتے ٹیم منیجر اور منیجر اینالٹکس کی پوزیشن کے لیے الگ الگ اشتہارات جاری کیے جاچکے ہیں اور درخواستیں جمع کرانے کی ڈیڈ لائن 6 اپریل رکھی گئی ہے۔
    ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام پہلے سے ہی ریحان اور حسن چیمہ کی تقرری کا ذہن بناچکے ہیں، اسی طرح لیگ کمشنر، ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمنسٹریشن اور ہیڈ آف ٹکٹنگ اینڈ ہاسپیٹلیٹی کی آسامیاں بھی مشتہر کی گئی ہیں۔
    پی سی بی کے ساتھ پہلے سے وابستہ نائیلہ بھٹی کو لیگ کمشنر، خیام قیصر کو ڈائریکٹر ایچ آر اور مہوش عمر کی ہیڈ آف ٹکٹنگ اینڈ ہاسپیٹلیٹی پر تعیناتی بھی یقینی دکھائی دے رہی ہے، ضروری رسمی کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان 5 عہدوں پر ان افراد کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری ہوسکے گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل 11ویں شکست، بیلجیم نے 6-0 سے ہرادیا

      اسماعیل کونے انجری کا شکار، کینیڈا کے لیے ورلڈ کپ کا سفر ختم۔

      آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو اب ایران کو فیس ادا کرنا ہوگی

      تازہ ترین

      آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو اب ایران کو فیس ادا کرنا ہوگی

      ایرانی وزیر خارجہ کا خلیجی ممالک سے ’غلط فہمیاں‘ دور کرنے کے لیے مذاکرات پر زور

      پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی: وزیرپیٹرولیم

      تحریک انصاف حکومت سے مذاکرات پر تیار ہوگئی

      بلوچستان بجٹ 2026-27: تعلیم، صحت اور امن وامان ترجیح

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.