کراچی: (ویب ڈیسک) ڈالر کی قدر بڑھنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، انٹربینک میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان برقرار رہا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 2 روپے 25 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 29 پیسے پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کا منفی رجحان دیکھا گیا، 203 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 39 ہزار 687 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
