Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • صوابی میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر دیا
    • ڈپٹی کمشنر میرپور کا دوہرے سرٹیفکیٹ کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری
    • سیکٹرز میں کمرشل تعمیرات کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے تفصیلات طلب کر لیں
    • 81 ٹن گدھے کا گوشت، ہڈیاں اور کھالیں چین کو برآمد
    • یاسین آباد میں پٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش کرنیوالا شخص شدید جھلس گیا
    • کم عمر لڑکی کے جنسی استحصال کا خدشہ، ماں سمیت 3 خواتین آف لوڈ
    • ضیاء الحسن لنجار نے محکمہ قانون کے نئے سرکاری ویب پورٹل کا افتتاح کردیا
    • سندھ ڈاک ٹکٹ نے تاریخ میں منفرد شناخت قائم کی: وزیراعلیٰ سندھ
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • ایتھوپیا اور پاکستان کا تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • عدالت نے علیمہ خانم کیخلاف درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ تیسری مرتبہ موخر کر دیا
    • جامعات کو تمباکو اور نکوٹین سے پاک بنانے کیلئے چارٹر پر دستخط
    • 5لاکھ کی واپسی، موٹروے پولیس کی فرض شناسی پر وفاقی وزیر کا خراج تحسین
    • ڈپٹی کمشنرچکوال کی زیر صدارت اجلاس، واجب الادپانی بلوں بارے اجلاس
    • ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال نے پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں شرکاء کو بریف کیا
    • سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
    • راولپنڈی: کرکٹ سٹیڈیم میںپاکستان سری لنکا پہلا ٹی20میچ کیلئے سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر موثر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات۔
    • وزیراعظم کی منظوری کے بعد سود سے پاک حج سیونگ پلان کی تیاری
    • آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کے باوجود پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا
    • حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرے اعتخار گیلانی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایک شخص کو اقتدار میں لانے کیلئے دوبارہ جتن کیے جا رہے ہیں، نواز شریف

    By Khabrain Newsاپریل 4, 2023
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لندن: (ویب ڈیسک) قائد مسلم لیگ ن و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک شخص کو اقتدار میں لانے کے لیے دوبارہ جتن کیے جا رہے ہیں۔
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آمروں اور ڈکٹیٹروں کے لیے نظریہ ضرورت ایجاد کر لیا جاتا ہے، کہا جا رہا ہے کہ آئین کے ساتھ جو مرضی کھلواڑ کریں، دہرے معیار کی سمجھ نہیں آ رہی، ہمیں تو ایک منٹ میں نکال دیا تھا۔
    نوازشریف نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی کسی کو حکومت سے نکال دیتے ہیں، کسی کو پھانسی کے پھندے تک پہنچا دیا جاتا ہے، مجھے سیسلین مافیا اور گاڈ فادر تک کہا گیا، ایک جج وزیراعظم کو کہہ رہا ہے کہ تمہیں پتا ہونا چاہیے کہ اڈیالہ جیل میں کافی جگہ ہے۔
    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ قانون پارلیمنٹ نے پاس کیا اس کی بھی کوئی پروا نہیں کی گئی، جو پاکستان میں ہو رہا ہے کسی اور ملک میں نہیں ہوتا، آئین توڑنے والوں کو آئین سے کھلواڑ کرنے کے لیے مہلت دی جاتی ہے۔
    نواز شریف نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہا پارلیمنٹ، حکومتیں کیسے چلیں گی، یہ فیصلہ نہیں ون مین شو ہے، ایک شخص کو کیسے اجازت دی جاتی ہے کہ وہ وزیراعظم، وزیر داخلہ، وزیر قانون، حکومت بن جائے، ریاست کو مفلوج کر کے ایک لاڈلے کے عشق میں سب کچھ کیا جا رہا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ہم ایک انتہائی درد ناک صورتحال سے گزر رہے ہیں، نواز شریف نے مطالبہ کیا کہ ان تین ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا جانا چاہیے، یہی فیصلہ ان کے خلاف چارج شیٹ بنایا جائے۔
    نواز شریف نے کہا کہ تین ججز نے آئین سے کھلواڑ کیا، کسی کو کوئی فرق نہیں پڑا، چیف جسٹس کرپٹ جج کا تحفظ کر رہے ہیں، ادارے کا کیا کریں گے، عوام اس تباہی و بربادی کے خلاف کھڑے ہو جائیں۔
    قائد ن لیگ نے کہا کہ فل کورٹ بنانے میں کیا مسئلہ ہے، ہمیں اعتماد ہے، پنجاب حکومت عمران خان کو دینے کےلیے ایم پی ایز کو نااہل کیا گیا، پاکستانی قوم جاگے، ہوش کے ناخن لے۔
    نواز شریف نے کہا کہ چیف جسٹس عمرعطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن نے میرے خلاف فیصلے دیئے تھے، میں نے پہلے ہی کہا تھا اس طرح کے فیصلے آئیں گے تو ڈالر 500 روپے کا ہو جائے گا، یہ ظاہری سزا ہمیں دے رہے ہیں لیکن سزا پاکستانی قوم کو مل رہی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلوں سے مہنگائی مزید بڑھے گی، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے تاحیات نااہل کر دیا گیا، ان فیصلوں سے دیکھنا چینی ، آٹا، دالیں، سبزیاں بھی مہنگی ہو جائیں گی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.