Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حیدر آباد:دیہاتی خواتین صاف پینے کا پانی فلٹریشن پلانٹ سے لینے کے بعد گھروں کو لوٹ رہی ہیں۔
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
    • پنجاب حکومت نے پوٹھار میں 111 منی ڈیمز کی تعمیر مکمل کر لی
    • پنجاب یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبرامریکہ میں تحقیقی دورے کے لیے موبیلیٹی گرانٹ کے لیے منتخب
    • آذربائیجان سکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف مظاہرے 37افراد کو گرفتار
    • چلڈرن ہسپتان نرسری میں بد انتظامی ایک وارمر پر 3 سے 4 نومولود رکھنے کا انکشاف
    • خیبر پختونخوا کے شہریوں کا صوبے میں گورنر راج ‘ ایمرجنسی کا خیرمقدم
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر قمر حسین اوباکو پاکستان کی ثقافت پر کتاب پیش کر رہے ہیں۔
    • باکو:سکول میں حجاب پرپابندی کے خلاف احتجاج کیاجارہاہے۔
    • پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
    • لاہور چلڈرن ہسپتال میں ایک وارمر پر تین سے زائد بچے زیر علاج ہیں ۔
    • کراچی، کالعدم بی ایل اے اور ایس آر اے کے 4 دہشت گرد گرفتار
    • خیبر پختونخوا میں گورنر راج سے بحران بڑھے گا حافظ نعیم الرحمان
    • عالمی و مقامی سطح پر سونا مہنگا 4لاکھ 40ہزار 836روپے تولہ ہوگیا
    • حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی ‘ کورٹ مارشل کیخلاف اپیل’ پراسیکیوٹر کو 28 اکتوبر تک جواب داخل کی آخری مہلت
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا معاملہ سینٹ میں پہنچ گیا
    • سونالی باندرے نے کینسر سےجنگ کا درد ناک تجربہ بیان کر دیا
    • ملتان سمیت پنجاب کے 170 پبلک پارک نجی شعبے کے حوالے کرنیکی منظوری
    • عالمی مسائل کے حل، امن کے فروغ، تعلیم کی فراہمی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے تعاون اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں : سید توقیر حسین شاہ
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائ سے زائد فیس وصول کرنے کیخلاف درخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    تخت لاہور کی لڑائی پورے ملک کو لے ڈوبے گی: بلاول بھٹو زرداری

    By Khabrain Newsاپریل 4, 2023
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پوری عدالت بیٹھ جائے سوائے ان دو ججز کے تو ہم فیصلہ ماننے کیلئے تیار ہیں۔
    سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 44 ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کی شہادت کا دن منا رہے ہیں، ویسے تو قائد عوام ہمارے دلوں میں ہر وقت بستے ہیں، اس ملک کا غریب آج بھٹو کو بہتر پالیسیاں بنانے پر یاد کر رہا ہے، بھٹو شہید نے بڑے زمینداروں کے بجائے غریب کسانوں کو خوشحال کیا، انہوں نے کسانوں، محنت کشوں، مزدور کو ان کا حق دلوایا۔
    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کی بنیاد رکھی، انہوں نے ملک کو آئین اور قانون دیا، جنہوں نے قائد عوام کو سزا سنائی ان کو کوئی یاد نہیں کرتا، تاریخ کا فیصلہ ہے کسی کو یاد رکھتی ہے کسی کو نہیں، کس کو یاد ہے انورالحق کون ہے، کہاں دفن ہے؟، صدر زرداری نے بھٹو شہید کا ریفرنس بھیجا جو 12 سال سے زیر التوا ہے۔
    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے لوگ سزائے موت کے فیصلے سنا دیتے ہیں، وزیر اعظم سے ریفرنس کو دوبارہ بھیجنے کی اپیل کرتے ہیں، جب باہر جاتا ہوں تو لوگ پوچھتے ہیں کہ آپ ذوالفقارعلی بھٹو کے نواسے ہو، جنرل ضیا نے آئین، ووٹ اور جمہوریت پر ڈاکا مارا، جب پاکستان پیپلز پارٹی نے مزاحمت کی تو ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کر دیا۔
    انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں کے ذریعے اصلاحات کو ختم کر دیا گیا، ماضی میں ہمارے اوپر ڈکٹیٹر مسلط کیے گئے، پہلی خاتون وزیر اعظم کی حکومت صرف 11 ماہ اور ڈکٹیٹر کی 11 سال چلی، اعلیٰ عدلیہ نے جنرل ضیا کے مارشل لا کی توثیق کی تھی، ہم نے آئین کی سربلندی کیلئے بے شمار قربانیاں دیں، نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کرنے کی کوشش کریں گے۔
    وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا کہ بہتر ہوتا لاڈلے کو شیروانی پہنا کر وزیر اعظم ہاؤس بٹھا دیتے، لارجر بینچ کا فیصلہ ماننے کیلئے تیار ہیں، جمہوریت کو خطرے سے بچانے کیلئے لارجر بینچ بنایا جائے، لارجر بینچ بنایا جائے تو پورا پاکستان اس کے فیصلے کو ماننے کیلئے تیار ہو گا، جیل ہمیں ہی جانا ہے، ہمارے ہی قبرستان بھرے پڑے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے چیف جسٹس اور دیگر ججز ملک کو بچائیں۔
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں خطرہ ہے تخت لاہور کی لڑائی پوری ملک کو لے ڈوبے گی، سارے اسٹیک ہولڈرز کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جمہوریت کو بچائیں، افتخار چودھری کا دور ہم دیکھ اور بھگت چکے ہیں ان کے بعد عدلیہ میں آمرانہ سوچ پیدا ہوئی، افتخار چودھری کو ہیرو بنا کر عدلیہ کو تباہ کر دیا گیا، اب سپریم کورٹ کو سپریم کورٹ سے کون بچائے گا؟۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.