تازہ تر ین

عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگی: سیکرٹری رویت ہلال ریسرچ کونسل کا دعویٰ

لاہور: (ویب ڈیسک) رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے دعویٰ کیا ہے کہ 20 اپریل کی شام عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آئے گا لہٰذا عید الفطر 30 روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل کو منائی جائے گی۔
خالد اعجاز مفتی نے بتایا کہ 20 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق نیا چاند صبح 9 بجکر 13 منٹ پر پیدا ہوگا، اس روز چاند کی عمر 10 گھنٹے سے بھی کم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ دکھائی دینے کیلئے چاند کی عمر 19 گھنٹے سے زائد ہونی چاہیے، اس روز مطلع صاف ہوا تو بھی چاند دکھائی نہیں دے گا۔
خالد اعجاز مفتی کا کہنا تھا کہ 21 اپریل کو 30 رمضان اور 22 اپریل کو یکم شوال ہوگی لہٰذا 20 اپریل کی شام موصول ہونے والی شوال کے چاند کوئی بھی شہادت جھوٹی ہوگی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain