تازہ تر ین

سوئی ناردرن گیس نے بلوں میں اضافی رقم شامل کر دی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سوئی ناردرن گیس نے بلوں میں اضافی رقم شامل کر دی، صارفین کو رواں ماہ 8 سے 115 فی صد تک بقایا جات ادا کرنا ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق جس صارف کا بل 500 تھا اسے 800 روپے اضافی رقم دینا ہوگی جبکہ جس کا سابقہ بل 1400 تھا اسے 3100 روپے بل دینا ہوگا، یہ اضافی رقم چار ماہ تک وصول کی جائے گی۔
اضافی رقم گیس مہنگی خریدنے کے باعث وصول کی جائےگی، نئے ٹیرف میں پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کی کیٹیگری متعارف کروا دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر سے فروری تک 0.9 ایم ایم بی ٹی یو تک گیس استعمال کرنے والے صارفین کو رعایتی نرخوں پر گیس فراہم ہوگی۔
سوئی ناردرن کا مؤقف ہے کہ نومبر تا فروری 0.9 ایم ایم بی ٹی یو سے زائد گیس استعمال کرنے والے صارفین سے اضافی رقم وصول کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس بلوں میں اضافہ صرف صاحب استطاعت صارفین کیلئے ہے۔
دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن نے بھی کہہ دیا کہ گیس ٹیرف بڑھنے کے سبب اضافی بلز وصول کئے جا رہے ہیں، جنوری اور فروری کی واجب الادا رقم موجودہ اور اگلے ماہ وصول ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain