Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • "خلیج کو ایران کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملیوں کا نشانہ نہیں بننا چاہیے، اماراتی سفارت کار
    • "’ٹوٹل ایکلپس آف دی ہارٹ‘ کی مشہور آواز، بونی ٹائلر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں”
    • کویت کے فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں اور ڈرون حملے کو ناکام بنانا دیا
    • شاہد آفریدی کا مرحوم افغان کرکٹر شاپور زدران کو جذباتی خراجِ عقیدت
    • عدالت نے معروف نیوز اینکر کے قاتل کو دو بار سزائے موت سنا دی
    • پنجاب نے غیر محفوظ لاہور کے اسکولوں میں مرمت اور تعمیرِ نو کے کام کا حکم دے دیا
    • پنجاب کا 8 ارب روپے کی لاگت سے جنگلات کی بحالی کا منصوبہ متعارف کرانے کا اعلان۔
    • "آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات آج مشہد میں ادا کی جائیں گی۔”
    • دنیا میں کوئی بھی طاقت یا شخص ریاستِ پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتا
    • پاکستان کے معروف مفتی نے کرپٹو کرنسی کی تجارت کو حرام قرار دے دیا
    • ایران کا اقوام متحدہ میں امریکی حملوں پر احتجاج
    • پاسدارانِ انقلاب کا عزم، عاق تکیہ پل پر امریکی حملے کا ’تباہ کن‘ جواب دیں گے
    • مراکش کو بڑا دھچکا، سیباری ورلڈ کپ کوارٹر فائنل سے باہر
    • پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ، کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملے
    • امریکی فوج کا دعویٰ، ایران میں 90 اہداف کو نشانہ بنایا گیا
    • ایران کی وارننگ، امریکا کی مدد کرنے والے ممالک نتائج بھگتیں گے
    • پاکستانی برانڈ رستہ کا سیالکوٹ کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال سازوں کو خراجِ تحسین
    • لاپتا K2 ایئرویز کارگو طیارے کا ملبہ اورماڑہ سے 53 ناٹیکل میل جنوب میں مل گی
    • سبی میں گرمی کی شدت 70 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب پہنچ گئی۔
    • لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ایم بی بی ایس فرسٹ ایئر کیلئے نئی امتحانی پالیسی کی منظوری

    By Khabrain Newsاپریل 8, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس فرسٹ ایئر کیلئے نئی امتحانی پالیسی کی منظوری دیدی۔
    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی اکیڈمک کونسل اور بورڈ آف سٹڈیز میڈیسن کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں فرسٹ ایئر ایم بی بی ایس کیلئے نئی امتحانی پالیسی کی منظوری دی گئی، نئی امتحانی پالیسی اس سال سے میڈیکل کالجوں میں نافذ کیے گئے نئے ماڈیولز نصاب کے تحت تشکیل دی گئی ہے۔
    اجلاس کی صدارت وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور نے کی جس میں الحاق شدہ میڈیکل کالجوں کے پرنسپلز اور سینئر فیکلٹی نے شرکت کی، اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر نادیہ نسیم ، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ثاقب محمود بھی موجود تھے۔
    نئی امتحانی پالیسی کے مطابق فرسٹ پروفیشنل ایم بی بی ایس امتحان میں 4 پیپرز ہوں گے جن کے مجموعی نمبر 1000 ہوں گے، 3 پیپرز سال بھر پڑھائے گئے تینوں بلاکس کے مواد پر مبنی ہوں گے جبکہ ایک پرچہ اسلامیات، مطالعہ پاکستان کا ہو گا۔
    ہر تحریری پرچے کے نمبر 150 ہوں گے جبکہ پریکٹیکل امتحان کے بھی 150 نمبر ہوں گے، تحریری پرچے میں 70 فیصد سوالات ملٹی پل چوائس جبکہ 30 فیصد مختصر سوالات ہوں گے یعنی ہر پرچے میں 85 ملٹی پل چوائس سوالات جبکہ 7 ایس ای کیوز ہوں گے۔
    تحریری پرچے کا دورانیہ 3 گھنٹے ہو گا، ہر ملٹی پل چوائس سوال کا ایک نمبر جبکہ مختصر سوال کے پانچ نمبر ہوں گے، ایم بی بی ایس کے پہلے سال کے میجر مضامین میں اناٹومی ، فزیالوجی اور بائیو کیمسٹری شامل ہیں۔
    نئے نصاب کے مطابق ان مضامین کی تھیوری کے ساتھ ان کی کلینیکل اپلیکیشن بھی شامل ہو گی، مائنر مضامین میں بیہیورل سائنسز، کمیونٹی میڈیسن ، پبلک ہیلتھ، پیتھالوجی ، فارماکالوجی اور کلینیکل فاؤنڈیشن شامل ہیں۔ پروفیشنلزم، اخلاقیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، لیڈرشپ اور قرآن پاک بھی فرسٹ ائیر میں پڑھائے جائیں گے۔
    ان خصوصیات میں طلبہ کی تربیت کو پریکٹیکل کی صورت میں جانچا جائے گا، متعلقہ میڈیکل کالج بلاک امتحانات کے نتائج اور طلبہ کی حاضری کی بنیاد پر ہر طالب علم کی انٹرنل اسسمنٹ یونیورسٹی کو بھیجے گا، بلاک امتحانات اور پروفیشنل امتحانات میں پاس مارکس 50 فیصد ہوں گے تاہم بلاک امتحان میں 50 فیصد سے کم نمبر آنے پر امیدوار کو اگلے بلاک امتحان میں کمی پوری کرنا ہوگی۔
    نئے نصاب اور امتحانی پالیسی کے تحت اب میڈیکل کالجوں میں سینڈ اپ ایگزامز نہیں ہوں گے، ہر پریکٹیکل امتحان بارہ OSPE اور تین OSCE سٹیشنز پر مشتمل ہو گا، زبانی امتحان کے تین سٹیشنز ہوں گے، ہر ایک کے 10 نمبر ہوں گے۔
    پریکٹیکل امتحان کا دورانیہ اڑھائی گھنٹے ہو گا، ڈسٹنکشن (آنرز) کیلئے پروفیشنل امتحان میں مجموعی طور پر 85 فیصد نمبر حاصل کرنا ہوں گے تاہم تحریری امتحان میں 80 فیصد نمبر لینا ضروری ہوں گے۔
    اس موقع پر وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور نے شرکاء سے کہا کہ طلبہ اور فیکلٹی کی رہنمائی کیلئے جلد ماڈل پیپر جاری کریں گے، انہوں نے کہا کہ امتحانات میں شفافیت لانے کیلئے پریکٹیکل امتحان میں انٹرنل اور ایکسٹرنل ایگزامنر اپنے نمبر علیحدہ علیحدہ دیں گے۔
    ڈاکٹر احسن وحید راٹھور کا کہنا تھا کہ امتحانی نظام تبدیل کر دیا، اب بغیر ٹریننگ کے ایگزامینرز نہیں لگائے جائیں گے، امتحانات کی مانیٹرنگ کا بھی نیا نظام متعارف کرا دیا، دوران امتحان پل پل کی خبر یونیورسٹی کے پاس پہنچتی ہے۔
    وی سی یو ایچ ایس نے مزید کہا کہ کوئی ایسا ڈاکٹر نہیں بننے دیں گے جسے پہلے سال سے نبض دیکھنا اور بلڈ پریشر لینا نہ آتا ہو۔
    یو ایچ ایس کے ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر خالد رحیم نے نئی امتحانی پالیسی کے حوالے سے شرکاء کو بریفننگ دی، اس موقع پر اکیڈمک کونسل نے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے لیے دو نئے ممبر نامزد کیے جن میں پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد اور پروفیسر زاہد بشیر شامل ہیں۔
    مزید برآں اکیڈمک کونسل نے الحاق کمیٹی کیلئے 4 پروفیسرز پر مشتمل پینل کی بھی منظوری دی، پینل میں پروفیسر ڈاکٹر اللہ رکھا، پروفیسر آصف قریشی، پروفیسر سمیر انور اور پروفیسر ملازم حسین بخاری شامل ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      عدالت نے معروف نیوز اینکر کے قاتل کو دو بار سزائے موت سنا دی

      پنجاب نے غیر محفوظ لاہور کے اسکولوں میں مرمت اور تعمیرِ نو کے کام کا حکم دے دیا

      پنجاب کا 8 ارب روپے کی لاگت سے جنگلات کی بحالی کا منصوبہ متعارف کرانے کا اعلان۔

      تازہ ترین

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.