سوراب: (ویب ڈیسک) کمشنر قلات ڈویژن داؤد خان خلجی کے سکواڈ کی گاڈی کو حادثہ ہو گیا، حادثے میں 3 لیویز اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سکواڈ کی گاڑی سڑک کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ حاجیکہ کے مقام پر پیش آیا۔
سوراب پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجہ میں جاں بحق و زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو سوراب منتقل کر دیا گیا ہے۔
![](https://dailykhabrain.com.pk/wp-content/uploads/2023/04/61.jpg)