تازہ تر ین

صدر مملکت نے سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت کی جانب سے امجد علی بوہیو، محمد عبدالرحمٰن اور خادم حسین سومرو کی بطور ایڈیشنل جج سندھ ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے، تینوں ججز کی تعیناتی ایک سال کیلئے کی گئی ہے۔
ارباب علی ہاکڑو، جواد اکبر سروانا اور محترمہ ثناء اکرم منہاس کو بھی ایک سال کیلئے ایڈیشنل جج سندھ ہائیکورٹ تعینات کر دیا گیا، صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain