اسلام آباد: (ویب ڈیسک) 22 اپریل کو پنجاب کی نگران حکومت کی مدت ختم ہونے کے معاملے پر تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے نگران حکومت کی آئینی حیثیت سے متعلق ریفرنس کی تیاری شروع کر دی، ریفرنس میں 90 روز مکمل ہونے پر پنجاب کی نگران حکومت تحلیل کرنے کی استدعا کی جائے گی۔
تحریک انصاف کے مطابق 22 اپریل کے بعد پنجاب کی نگران حکومت کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہو گی، 14 مئی تک پنجاب میں نئی نگران حکومت آئین کا تقاضا ہے، آئین کی خلاف ورزی پر اعلیٰ عدلیہ سے بھی رجوع کیا جائے گا۔
نگران حکومت کی مدت ختم ہونے کا معاملہ، پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ

