Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 3-5 سے شکست، ایونٹ سے باہر
    • انگلینڈ، پاک لنکا ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کیلئے تیار
    • برازیل کے فٹبال آئیکن رابرٹو کارلوس کے اسلام قبول کرنے کی اطلاعات
    • پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی 24 ستمبر تک بڑھا دی
    • علاقائی کشیدگی میںا ضافہ ، یواے ای نے ایران سے اقتصادی تعلقات محدود کر دیے
    • راولپنڈی میں مسلسل بارش کےباعث نالہ لئی بپھرگیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع
    • عمران خان کی ہسپتال منتقلی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے وارننگ ہے:حامد میر
    • چین کی بڑی خلائی کامیابی، زمین پر راکٹ کی پہلی کامیاب واپسی
    • یو اے ای میں 2 میزائلوں کی موجودگی کا انکشاف، ایران کا حملے سے انکار
    • کینیڈا کو بڑاریلیف، ٹرمپ نے 50 فیصد ٹیرف 3 دن کے لیے مؤخر کردیا
    • قنیطرہ میں اسرائیلی فورسز کا گھروں پر دھاوا، 2 افراد گرفتار
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے
    • ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر سزا، بریتھالائزر لاک نصب کرنے کا حکم
    • غزہ سٹی کی بندرگاہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق
    • بارسلونا نے مانچسٹر سٹی کے اسٹار روڈری سے معاہدہ کرلیا
    • فرانس کا دو ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ
    • ای ایس پی این کے بانی بل راسموسن 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • گوگل نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا نیا دفتر کھول دیا۔
    • بانی پی ٹی آئی کی صحت پر قید اور تنہائی نے گہرا اثر ڈالا ، میڈیکل رپورٹس ما ہر ڈاکٹروں کے ساتھ دیکھی اور تفصیلی بات کی ہے، سابق صدرعارف علوی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آئی ایم ایف کی شرائط پوری، معاہدہ نہ کرنے کا اب کوئی بہانہ نہیں:وزیراعظم شہبازشریف

    By Khabrain Newsاپریل 15, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں، اب آئی ایم ایف کے پاس معاہدہ نہ کرنے کا کوئی بہانہ نہیں ہے، عالمی مالیاتی ادارے کی بیڑیاں کٹ جائیں تو ہم اپنے قدموں پر کھڑے ہوں گے، مجبوری ہے ہمیں آئی ایم ایف کی شرائط ماننی ہیں۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں امامیہ کالونی ریلوے کراسنگ فلائی اوور، شاہدرہ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کر کے 3 ماہ میں مکمل کیا جائے، اس موقع پر رانا تنویر حسین اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی ہمراہ تھے۔
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت بڑی محنت سے منصوبے مکمل کر رہی ہے، گزشتہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کو بریک لگا دیا تھا اور یہ تمام منصوبے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تھے، پی ٹی آئی حکومت ملک میں صرف تباہی لائی۔
    انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سادگی کو اپنانا ہوگا، اپنے سابقہ ادوار میں رمضان میں سستا آٹا تقسیم کیا، پہلی بارعوام کو رمضان میں مفت آٹا تقسیم کیا گیا اور مفت آٹے کی تقسیم میں ایک دو مقامات پر بدنظمی ہوئی جبکہ مفٹ آٹا سکیم سے 8 سے 10 کروڑوں افراد کو فائدہ پہنچا۔
    شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں لاہورمیں بے شمار منصوبے بنائے اور نوازشریف نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، 2018 میں جھرلو الیکشن ہوا، دھاندلی کر کے انتخابی نتائج بدلے گئے، دیہات سے فوری نتائج آئے، شہروں میں تاخیر کا شکارہوئے، راوی تک فلائی اوور بنانے کا منصوبہ تھا جعلی الیکشن سے نوازشریف سےعوام کی خدمت کا منصوبہ چھینا گیا، ڈی پی او اور ڈی سی اوز کے دفاترکی بولیاں لگائی گئیں۔
    کرپشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ غلطیاں سب سے ہوتی ہیں اللہ تعالیٰ معاف فرمانے والا ہے، کرپشن توشاید قیامت تک ختم نہ ہو ہم نے عوام کی خدمت کی بھرپور کوشش کی، لاہور میں صفائی کا نظام برباد کر دیا گیا، صفائی کرنے والے ترک بھائیوں کو گرفتارکر لیا گیا۔
    ملک میں جاری مہنگائی پر بات چیت کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں ملک میں مہنگائی ہے، رمضان میں 65 ارب روپے سے مفت آٹے کا انتظام ہوا، مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے، آئی ایم ایف کا ٹوٹا پھوٹا معاہدہ ہماری جھولی میں ڈال دیا گیا، اگر آئی ایم ایف کی بیڑیاں کٹ جائیں تو ہم اپنے قدموں پر کھڑے ہوں گے، مجبوری ہے ہمیں آئی ایم ایف کی شرائط ماننی ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس نے ن لیگ کا راستہ روکا، ہفتے اور اتوار کو عدالت لگتی تھی، الیکشن میں ن لیگ کو ناکام بنانے کیلئے ترقی کا سفر روکا گیا، 56 کمپنیز میں ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق سوال ہوا، اورنج لائن منصوبہ چین کا پاکستان کیلئے تحفہ تھا، سابق چیف جسٹس نے پی کے ایل آئی کا بیڑاغرق کر دیا۔
    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی آخری شرط دوست ممالک سے فنڈز لانا تھی، چین نے اندازہ لگا لیا کہ پاکستان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے تو چین نے 2 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کر دیا جبکہ چین نے مزید 2 ارب ڈالر بطور قرض فراہم کئے۔
    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، یو اے ای نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دیئے، بلاول بھٹو، اسحاق ڈار، آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا، اب قرض نہ دینے کیلئے آئی ایم ایف کے پاس کوئی بہانہ نہیں ہے، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں جو معاملات چل رہے ہیں وہ عوام کے سامنے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی 24 ستمبر تک بڑھا دی

      راولپنڈی میں مسلسل بارش کےباعث نالہ لئی بپھرگیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع

      عمران خان کی ہسپتال منتقلی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے وارننگ ہے:حامد میر

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.