Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بابر اعظم نے 10 پلیئر آف دی سیریز ایوارڈز جیت کر عمران خان کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا۔
    • پاکستان کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کا اسکواڈ سامنے آ گیا
    • یوگنڈا کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان اسٹریٹ گینگ کے حملے میں جاں بحق
    • مصری فٹبال اسٹار محمد صلاح نے ترک کلب طرابزون اسپور کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔
    • فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار
    • وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے
    • عوامی مفاد کے پیشِ نظر کویت میں ایرانی نجی اسکول کی بندش کا فیصلہ۔
    • ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں 26 سالہ ناقابلِ شکست سیریز برقرار۔
    • اتحاد ایئرویز نے کئی ہفتوں کی معطلی کے بعد بحرین اور کویت کے لیے پروازیں دوبارہ بحال کر دیں
    • مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے چھاپے، 60 فلسطینی گرفتار
    • سابق چیئرمین ایتھوپین ایئرلائنز پی آئی اے کےبجائے ایئر انڈیا کے سی ای او بن گئے
    • اسرائیل نے غزہ سے تعلق رکھنے والے 24 فلسطینی زیرِ حراست افراد کو رہا کر دیا
    • ٹرمپ : بڑے حملے سے قبل ایران نے مذاکرات کی درخواست کی
    • اسرائیلی فوج کے سربراہ نے جنگ بندی کے مطالبات مسترد کرتے ہوئے غزہ میں فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کر دیا
    • جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں متعدد افراد زخمی
    • تمام مشکلات کے باوجود کشمیری عوام کا حوصلہ، استقامت اور ثابت قدمی آج بھی غیر متزلزل ہے۔ — آصف علی زرداری
    • جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مسئلۂ کشمیر کے حل سے جڑا ہے: شہباز شریف
    • سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے وطن واپسی کا اعلان کر دیا
    • پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ سونا 10 ہزار روپے مہنگا ہو گیا۔
    • امریکا، ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز کو 60 دنوں کے لیے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کر لیا۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سپریم کورٹ، اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن کو غیرجانبدار ہونا ہوگا: سراج الحق

    By Khabrain Newsاپریل 17, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پہلا قدم اٹھایا جائے تو مسائل حل ہو سکتے ہیں، دونوں کو اپنی اپنی لکیر سے پیچھے ہٹنا ہو گا، سیاست ایک دوسرے سے بات چیت کا ہی نام ہے، اگر پی ڈی ایم کی مرضی کے مطابق الیکشن نہیں ہو گا تب بھی مسائل ہوں گے۔
    نجنی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور عمران خان نے رابطہ کمیٹی کا اعلان کیا ہے، پی ڈی ایم کے علاوہ دیگر جماعتیں بھی سٹیک ہولڈرز ہیں، ہماری کوشش ہے تمام پارٹیوں سے رابطہ کیا جائے، چاہتے ہیں ایک نقطے پر سب کو راضی کر لیا جائے، یہ ملک ہم سب کا ہے، اگر نیلسن منڈیلا 30 سال لڑائی کے بعد بیٹھ سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں۔
    سراج الحق نے کہا کہ مسئلہ غریب عوام کا ہے انہیں مسائل کی دلدل سے نکالنا ہو گا، عید کے بعد ہم آگے بڑھیں گے، اس وقت پورا سسٹم جام ہو گیا ہے، چیف جسٹس اگر فل کورٹ بنا دیتے تو سب پیچھے کھڑے ہو جاتے، قومی اسمبلی میں بھی حشر ہو رہا ہے، الیکشن کی گراؤنڈ میں آنے کیلئے تاریخ، رولز پر اتفاق ضروری ہے، مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کریں گے، فیئر الیکشن کیلئے ماحول سازگار بنانا ہوگا۔
    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ ایران، سعودی عرب میں دوستی ہو گئی ہے، افغانستان سے امریکا نکل گیا ہے، اب کوئی اور ہمیں منانے کیلئے نہیں آئے گا اپنا مسئلہ حل کرنا ہو گا، اگر ہم کردار ادا نہ کر سکے تو دنیا تماشا دیکھے گی، سپریم کورٹ نے اپنی جیب میں بال کو ڈالا ہے، ان کے پاس موقع ہے سیاسی لیڈروں کو موقع دیں یا فل کورٹ بنا دیں، چیف جسٹس کے پاس آپشن موجود ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملکی مسائل کو حل کیا جائے، لڑائی سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، پرویز الہیٰ کا موقف اپنی جگہ پر ہے، قوم آٹے کیلئے قطاروں میں کھڑی ہے، غریب آدمی کا برا حال ہے، عوام کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھنا چاہتا ہوں، عید کے بعد معاملات کے میچور ہونے کا وقت ہے، سب کے ساتھ رابطے میں ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو سیاست سے حقیقی معنوں میں دور رہنا ہوگا۔
    سراج الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ، اسٹیبلشمنٹ، الیکشن کمیشن کو غیرجانبدار ہونا ہوگا، ان تین اداروں سے اپیل کروں گا حقیقی معنوں میں غیرجانبدار رہیں، عوام کو اختیار دینے کا مطلب عوام کو اختیار دیا جائے، تحریک انصاف کے خلاف بہت سارے مقدمات اور کارکنوں پر لاٹھی چارج ہوا، ان کے مسائل اپنی جگہ پر ہیں، تحریک انصاف نے مقدمات کے حوالے سے کوئی شرائط نہیں رکھی۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار

    وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے

    بحیرۂ احمر سے گزرنے والے پاکستانی پرچم بردار دو آئل ٹینکر بحفاظت واپس پہنچ گئے۔

    تازہ ترین

    ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

    جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

    عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

    فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

    حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.