کوئٹہ:(ویب ڈیسک) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی جانب سے گوادر کے طلبہ کیلئے 200 سکالر شپس کا اعلان کیا گیا ہے۔
گورنر بلوچستان کا کہنا ہے کہ گوادر اور کوسٹل ایریاز کے سٹوڈنٹس کے لیے سکالر شپ کا اعلان خوش آئند اقدام ہے، گوادر ملک کا مستقبل ہے، گوادر کے نوجوانوں کو نظرانداز نہیں کر سکتے۔
ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ کوشش ہے کہ صوبے کے غریب اور قابل سٹوڈنٹس کیلئے سکالرشپ کا اہتمام کریں، وزیراعظم شہباز شریف پڑھے لکھے اور ترقی یافتہ بلوچستان کے خواہاں ہیں۔
گورنر بلوچستان نے کہا کہ امید ہے کہ غریب طلبہ کیلئے مزید سکالرشپس اور لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کا گوادرکے طلبہ کیلئے 200 سکالر شپس کا اعلان

