تازہ تر ین

صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ کا پرویز خٹک کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی اہلیہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رہنما پی ٹی آئی پرویز خٹک کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس اور اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا، انہوں نے ورثاء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کیلئے صبر جمیل اور مرحومہ کیلئے مغفرت کی دعا کی۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحومہ کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain