پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ شمالی کوریا کو ایٹمی تجربات کا بھرپور جواب دینے کے لیے جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر مشترکہ جنگی مشقیں کر رہا ہے اور شمالی کوریا کے آس پڑوس میں خطرناک میزائل سسٹم نصب کر رہا ہے لیکن اب شمالی کوریا نے ایسی دھمکی دے دی ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے دھمکی دی ہے کہ ”اگر ہماری طرف ایک گولی بھی چلائی گئی تو ہم ایک لمحہ بھی ہچکچائے بغیر ایٹمی حملہ کر دیں گے۔“یہ دھمکی شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں دی گئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ”خطے میں امریکہ کے اقدامات فریقین کو ایٹمی جنگ کی طرف لیجا رہے ہیں لیکن ایسے جارح اور اشتعال انگیز اقدامات اٹھانے والوں نے ایک چھوٹی سی بھی غلطی کی تو ہماری فوج انہیں راکھ کا ڈھیر بنا دے گی۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔ ہم پانچ کامیاب ایٹمی تجربات کر چکے ہیں اورہماری فوج اپنے ملک کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔واضح رہے کہ امریکی ماہرین کے مطابق شمالی کوریا کے پاس 10ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔
بریکنگ نیوز
- ایران ڈیل بارے ٹرمپ کا بیان: عالمی مارکیٹ میں خام تیل 4 فیصد سستاہوگیا
- فٹبال ورلڈکپ: جنوبی کوریا نے چیک ریپبلک کو 1-2 سے دھول چٹادی
- گوگل ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کے رنگ میں ڈھل گیا، ڈوڈل تبدیل
- جاپان کے کپتان واٹارو اینڈو چوٹ کے باعث ورلڈ کپ سے باہر
- ایبولا قرنطینہ کے بعد ڈی آر کانگو ورلڈ کپ کے لیے امریکہ پہنچ گئے
- اوچ پاور پلانٹ ، بجلی کی فراہمی بند، بلوچستان کے کئی شہر اندھیرے میں ڈوب گئے
- دہلی ، پانچ منزلہ عمارت میں ہولناک آتشزدگی، 3 افراد جاں بحق
- فیفا ورلڈ کپ افتتاحی میچ میں ایونٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ بن گیا
- ایرانی سپریم لیڈر معاہدے پر راضی، دستخط کی تقریب یورپ میں ہونے کا امکان: ٹرمپ کا دعویٰ
- ایران جنگ، 150کے قریب ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں
- وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا،تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا امکان
- سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف جنیوا سے جدہ پہنچ گئے۔
- صومالیہ کے فٹبال ریفری عمر آرتان کو یوئیفا سپر کپ 2026 کے لیے میچ آفیشل مقرر
- فیفا ورلڈکپ ، افتتاحی میچ میں میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0۔2 سے شکست دے دی
- میکسیکو میں فیفا ورلڈکپ 2026 کا شاندار، منظم اور پروقار تقریب کیساتھ آغاز ہوگیا
- سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر صومالی ریفری کو داخلے سے روکا گیا: ٹرمپ انتظامیہ
- ٹرین سروس معطل، جعفر ایکسپریس دوسرے روز بھی پشاور نہ پہنچ سکی
- پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
- پی ٹی آئی نے رابطہ کمیٹی ارکان کو ناراض ایم پی ایز سے رابطوں سے روک دیا
- ایزی پیسہ سروسز میں خلل، صارفین کو مشکلات کا سامنا