Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
    • اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
    • جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
    • موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
    • چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
    • سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
    • پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
    • آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
    • گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
    • مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
    • مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
    • ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
    • ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
    • روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
    • سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
    • سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
    • فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارت میں میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ میں کرپشن کیخلاف شدید احتجاج، امتحانی سربراہ برطرف

    By Khabrain Newsجون 23, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نئی دہلی: بھارت کی نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے سربراہ سبودھ کمار سنگھ کو اعلیٰ تعلیم کے حالیہ امتحان میں کرپشن پر برطرف کر دیا گیا جبکہ حکومت کی جانب سے امتحانی عمل میں اصلاحات کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔

    مودی کے ہندوستان میں نظام تعلیم بھی کرپشن کا شکار ہوگیا، تیسری بار مودی کے اقتدار میں آتے ہی کرپشن کی نئی کہانی منظرعام پر آگئی۔ کرپٹ افسران اور نظام تعلیم نے نوجوانوں کے مستقبل کو بھی داؤ پر لگا دیا۔

    بھارت میں رواں برس میڈیکل کالج میں داخلہ حاصل کرنے کیلئے 24 لاکھ طلباء نے خصوصی امتحان National Eligibility Cum Entrance Test (NEET) میں حصہ لیا۔ 110 ہزار نشستوں میں سے 55 سے 60 ہزار نشستیں سرکاری کالجوں کیلئے اور باقی نجی کالجوں کیلئے مختص ہیں۔

    سرکاری کالجوں میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے 5 سے 10 لاکھ بھارتی روپے درکار ہیں جبکہ نجی اداروں میں اس سے دس فیصد زیادہ رقم درکار ہوتی ہے۔ داخلہ حاصل کرنے کیلئے خصوصی امتحان تمام طلباء کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

    4 جون 2024 کو جب مخصوص امتحان کے نتیجے کا اعلان کیا گیا تو 67 طلباء کو 720 کا پرفیکٹ اسکور ملا جو کہ اس سے پہلے محض دو یا تین طلباء کیلئے ممکن تھا۔ اسکے علاوہ نمایاں تعداد میں طلباء کو 680 سے زائد نمبر ملے جو کہ اور بھی زیادہ تشویشناک تھا۔

    بھارتی طلباء اور انکے والدین نے دعوی کیا کہ امتحان سے قبل پیپر لیک کیے گئے، چیٹنگ کروائی گئی اور منظم کرپشن کرتے ہوئے طلباء کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا۔

    امتحان میں حصہ لینے والے بے شمار طلباء نے بھی اعتراف کیا کہ ان کے سینٹرز میں چند مخصوص امیدواروں کو کھلم کھلا چیٹنگ کروائی گئی اور پیپر بھی لیک کیے۔

    متعدد طلباء کی جانب سے سپریم کورٹ میں دوبارہ امتحان کروانے کیلئے درخواست دائر کی گئی۔ مودی سرکار کی جانب سے امتحانات کے اسکینڈل کے دوران مکمل خاموشی دیکھنے میں آئی۔

    امتحان اسکینڈل اور ناقص نظام تعلیم پر پردہ ڈالنے کیلئے مودی سرکار نے بھونڈی کوششیں بھی شروع کردیں۔

    بھارت کے مختلف حصوں میں طلباء اپنے مطالبات لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ امتحانات میں ہونے والی منظم کرپشن کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں۔ پیپر لیک کرنے اور چیٹنگ کروانے والے افسران کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

    چیٹنگ اور پیپر لیکس کے ذریعے مودی سرکار اپنے من پسند اور منافع بخش خاندانوں کے بچوں کو مشکل امتحانات پاس کروارہی ہے۔

    وفاقی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے بھی امتحان میں بے ضابطگیوں کا اعتراف کیا ہے جس کے بعد این ٹی اے کے سربراہ سبودھ کمار سنگھ کو برطرف کردیا گیا۔

    علاوہ ازیں ملک میں ڈارک ویب پر پیپر لیک ہونے کی وجہ سے پی ایچ ڈی فیلوشپس کے لیے کوالیفائنگ امتحان بھی منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ میڈیکل کے شعبے میں پوسٹ گریجویٹ ڈگریز کا آج ہونے والا داخلہ ٹیسٹ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      ٹرمپ نے کیٹی زکریا کو وائٹ ہائوس کی نئی پریس سیکرٹری نامزد کردیا: امریکی اخبار

      بلجیم کے طلبہ تعلیمی اصلاحات کے لیے بڑی تعداد میں احتجاج میں شریک ہیں

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.