Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یونیسکو نے تاریخی قلعہ روہتاس کی بحالی کے کام پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔
    • کرائم انڈیکس 2026: اسلام آباد اور لاہور، لندن، پیرس اور نیویارک سے زیادہ محفوظ قرار۔
    • پنجاب حکومت نے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا نام تبدیل کر دیا
    • امریکی خفیہ فوجی ٹیکنالوجی تک اسرائیل کی رسائی کے حق میں ریپبلکنز کی حمایت
    • پاکستان میں کانگو وائرس کا دوسرا کیس رپورٹ
    • پٹرول، ڈیزل ٹرانسپورٹرز نے ترسیلی نرخوں پر شٹ ڈاؤن کی دھمکی دے دی۔
    • میسی کو 2026 فیفا ورلڈ کپ کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا گیا
    • ایف آئی اے کا پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 18 افراد گرفتار
    • وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں روبوٹکس ایکسپو کا افتتاح کر دیا
    • دی اوول WTC 2027 کے فائنل کی میزبانی کرے گا
    • پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا کے 8 اضلاع کے لیے سیلابی الرٹ جاری کر دیا
    • زیلنسکی نے جنرل سیرسکی کو برطرف کر دیا
    • شان بیگ اور روما مائیکل شادی کے بندھن میں بندھ گئے
    • زیلنسکی نے جنرل سیرسکی کو برطرف کر دیا۔
    • ایران عراق سرحدی گزرگاہ پر امریکی حملہ، 2 افراد جاں بحق، 11 زخمی
    • سعودی عرب نے بحیرۂ احمر میں جہاز پر حملے کی تصدیق کر دی
    • امریکا کا ایران پر مسلسل 12ویں رات بھی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری
    • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: ایجین، ایئر آستانہ، ایئر کینیڈا، ایئر فرانس، ایئر بالٹک، برٹش ایئرویز، کیتھے پیسیفک، فن ایئر، آئی ٹی اے، KLM، لفتھانسا، فلپائن، سکوٹ، سنگاپور اور ترکش ایئر لائنز کی پروازیں معطل
    • جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے
    • عاقب جاوید نے پاکستان کے 2027 ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے کے امکانات مسترد کر دیے۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سوڈان؛ خواتین خوراک کے بدلے فوجیوں کیساتھ جنسی تعلق قائم کرنے پر مجبور

    By Khabrain Newsجولائی 22, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    خرطوم: جنگ زدہ سوڈان میں خواتین اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کے لیے فوجیوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے پر مجبور ہیں۔برطانوی اخبار دی گارڈین میں سوڈان کی خانہ جنگی پر شائع ہونے والی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات کیے گئے ہیں۔ جس میں خواتین پر ہونے والے جنسی تشدد اور استحصال کی وہ دل خراش کہانیاں بیان کی گئی ہیں جنھیں سن کر انسانیت شرما جائے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حقائق سوڈان کے شہر اومدرمان سے فرار ہونے والی دو درجن سے زائد خواتین نے صحافی کو بتائے ہیں۔ جس کے بعد جنسی زیادتی کی شکار کئی دیگر خواتین نے بھی رابطہ کیا ہے۔گارڈین سے بات کرنے والی ایک خاتون نے بتایا کہ میرے والدین بہت بوڑھے اور بیمار ہیں اور جسم کے بدلے کھانا حاصل کرنا، ہمارے پاس بس یہی واحد راستہ بچا ہے اس لیے میں نے اپنی بیٹی کو کبھی کھانا تلاش کرنے باہر نہیں جانے دیا۔ میں خود فوجیوں کے پاس گئی۔ان خواتین نے بتایا کہ جنگ زدہ سوڈان میں ایک سال سے زائد عرصے میں درجنوں خواتین کو فوجیوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے تاکہ وہ اپنے گھر والوں کا پیٹ پال سکیں۔خواتین کا مزید کہنا تھا کہ خوراک یا امدادی سامان تک رسائی حاصل کرنے واحد طریقہ فوجیوں کے ساتھ جنسی تعلقات ہی رہ جاتا ہے۔ایک اور خاتون نے گارڈین کو بتایا کہ فوجیوں نے ہماری اپنے ہی تباہ حال گھروں کو واپسی کے لیے جنسی تعلقات قائم کرنے پر دباؤ ڈالا بصورت دیگر ہمیں اپنے ہی گھروں میں جانے نہیں دیا گیا۔ایک خاتون نے بتایا کہ اسے فوجیوں کے ساتھ جنسی تعلقات کے بعد خالی گھروں سے کھانا، باورچی خانے کا سامان اور پرفیوم لینے کی اجازت دی گئی۔ میں نے یہ صرف اس لیے کیا کیونکہ میں اپنے بچوں کو کھانا کھلانا چاہتی تھی۔شہر کے مکینوں نے بھی بتایا کہ انھوں نے فوجی سپاہیوں کو عورتوں کو خالی گھروں میں لاتے دیکھا ہے جہاں خواتین کو قطار میں کھڑا کیا جاتا اور ہر فوجی اپنے لیے کسی ایک خاتون کو چُنتا۔21 سالہ لڑکی نے گارڈین کو بتایا کہ اس نے کھانے اور ضروری سامان لینے کے لیے اپنے گھروں کو جانے کی اجازت کے بدلے فوجیوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیے تھے لیکن جب میں نے دوبارہ ایسا کرنے سے انکار کیا تو فوجیوں نے میری ٹانگیں جلا دیں۔ایک اور خاتون جنھیں گزشتہ برس مئی میں گوشت کی پروسیسنگ فیکٹری میں فوجیوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے پر مجبور کیا گیا تھا، نے بتایا کہ صرف ایک علاقے میں ہم جیسی درجنوں خواتین ہیں۔گارڈین سے ایک فوجی نے بات کی اُس نے کسی بھی ایسے واقعے میں خود کے ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنے ساتھیوں کو ایسا کرتے دیکھا ہے۔ یہ بہت ہی برا ہے۔ اس شہر کے گناہوں کی مقدار کبھی معاف نہیں ہو سکتی۔یاد رہے کہ سوڈان میں خانہ جنگی اور متحرک عسکری گروپوں کے درمیان جنگوں اور ایک دوسرے کے علاقوں پر قبضے کے لیے جھڑپوں میں گزشتہ برس اپریل سے تیزی آئی ہے۔اقتدار کی اس جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار تک جا پہنچی ہے۔ اس جنگ نے دنیا کا بدترین نقل مکانی کا بحران پیدا کیا ہے جس کے نتیجے میں 11 ملین سے زیادہ لوگ بے گھر ہوگئے اور ملک کو قحط کے دہانے پر آگیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      امریکی خفیہ فوجی ٹیکنالوجی تک اسرائیل کی رسائی کے حق میں ریپبلکنز کی حمایت

      زیلنسکی نے جنرل سیرسکی کو برطرف کر دیا

      ایران عراق سرحدی گزرگاہ پر امریکی حملہ، 2 افراد جاں بحق، 11 زخمی

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.