Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران کا امریکی بحری بیڑے پر حملے کا دعویٰ طیارہ بردار جہاز اور ڈسٹرائر نشانے پر
    • خیبر پختونخوا میں مختلف جھڑپوں کے دوران 21 خوارج ہلاک
    • اپریل 2027 میں پاکستان میں کھیلوں کا بڑا میلہ ساؤتھ ایشین گیمز میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی متوقع
    • پاکستان میں نیپال جیسی سیلابی تباہی کا خطرہ، ماہرین نے خبردار کردیا
    • پی ایس ایل کی تاریخیں بدلنے کا امکان، جنوری میں ٹورنامنٹ کرانے پر بات چیت
    • پاکستان صرف 55 رنز پر ڈھیر بھارت نے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا
    • ماؤنٹ آناک کراکاٹاؤ کی راکھ جکارتہ ایئرپورٹ پر پروازیں معطل
    • برائن لارا بھی عمران خان کے لیے بول پڑے
    • بلوچستان کا امن، خوشحالی اور عوامی بہبود ریاستی کوششوں کا مرکز : عاصم منیر
    • ایرانی حملے کا جواب، امریکی سینٹ کام نے 3 آئل ٹینکرز پر حملہ کر دیا
    • لوئس اینریکے 2030 تک پی ایس جی کلب کے کوچ مقرر
    • گلیات روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ مسافرمشکلات کا شکار
    • ہسپتال بھی محفوظ نہ رہے، PIMSکے بعد شیخ زاید میں آتشزدگی
    • لیون میں جھگڑا، فینرباہچے کے گرین ووڈ گینڈوز ی کو جرمانہ، پابندی عائد
    • پیڑول کے بعد بجلی بھی مہنگی 2’6 روپے فی یونٹ کا عوام پر بم گرا دیا گیا
    • مشرقی چین میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ، 1 ہلاک، 11 لاپتا
    • ایرانی آئل ٹینکر پر امریکی میزائل حملہ خَرگ جزیرے کے قریب واقعہ
    • لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں
    • ویمنز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
    • چرس کی بو نے عالمی نمبر ایک کو بھی روک دیا سبالینکا کی میچ کے دوران شکایت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان میں ہیپاٹائٹس C کے مریضوں کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز

    By Khabrain Newsاگست 1, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

      کراچی: سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یوم ہیپاٹائٹس منایا گیا جس کا مقصد ملک میں بڑھتے ہوئے ہیپاٹائٹس کے خطرے کے بارے میں آگاہی پھیلانا تھا۔

    ایس آئی یو ٹی کے ماہرین نے منعقدہ تقریب میں تشویشناک اعداد و شمار کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مجموعی کیسز کے حوالے سے پانچویں نمبر پر ہے جہاں 12.6 ملین سے زائد افراد متاثر ہیں، ملک میں ہیپاٹائٹس سی سے متاثرہ افراد کی تعداد 8.8 ملین تک پہنچ چکی ہے۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ ہیپاٹائٹس ایک خاموش قاتل ہے، اکثر بغیر علامات کے ہوتا ہے اور یہ جگر کو شدید نقصان پہنچانے، کینسر اور حتیٰ کہ موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ غیر محفوظ طبی علاج، انجکشن تھراپی، اسٹرلائزیشن کی کمی اور دوسروں کی ذاتی اشیاء کااستعمال جیسے عوامل اس وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

    ماہرین نے ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صفائی کی عادات اپنانے، پانی ابال کر پینے، بیت الخلا کے بعد ہاتھ دھونے اور ذاتی اشیاء کا اشتراک نہ کرنے کی تاکید کی جبکہ کلینک میں نئی سرنجیں، حجام کی دکان پر نیا بلیڈ، دانتوں، سرجیکل اور کاسمیٹک علاج کے لیے اسٹرلائزڈ آلات کے استعمال کی اہمیت بھی اجاگر کی گئی، اسپتالوں کومحفوظ انتقال خون کے پروگرام کے تحت رجسٹرڈ خون کی فراہمی کرنے والے اداروں سے جاری کیے گئے خون کے استعمال کی ہدایت کی گئی۔

    ماہرین نے بعد از مرگ عطیہ اعضا کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق اعضا ناکارہ ہونے والے افراد کی ہلاکت کی تعداد تقریبا ڈیڑھ لاکھ سالانہ سے زائد ہے اور اس کی بنیادی وجہ ہمارے ملک میں اس پروگرام کا عدم توجہی کا شکارہونا ہے جبکہ دیگر مسلم و غیر مسلم ممالک میں یہ پروگرام کامیابی سے جاری ہے اور مریضوں کی جانیں بچائی جا رہی ہیں۔ ملک میں عطیہ اعضا اور قیمتی جانیں بچانے کےلئے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

    واضح رہے کہ ایس آئی یو ٹی میں جگر ناکارہ ہونے والے مریضوں کیلئے ہر جمعرات دوپہر دوبجے او پی ڈی ہوتی ہے۔ ایس آئی یو ٹی اپنے تمام مریضوں کو بلا تفریق مفت علاج عزت نفس کے ساتھ فراہم کرتا ہے۔ ادارے میں منعقدہ اس پروگرام میں ہیپاٹائٹس سے آگہی کیلئے ویڈیوز دکھائی گئیں اور لٹریچر فراہم کیا گیا۔

    اسکے علاوہ مفت معائنہ، تشخیص، ویکسینیشن، غذائی مشاورت بھی  فراہم کی گئی جس سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد مستفید ہوئی۔ اس موقع پرجن ماہرین نے اظہار خیال کیا ان میں ڈاکٹر عباس علی تسنیم، ڈاکٹر مدثر لئیق، ڈاکٹر زین ماجد، اور ڈاکٹر نادر ستاربلوچ، ڈاکٹر ندا رسول مہر، اورماہر محترمہ کہکشاں زہرہ شامل تھیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم

      ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.