Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایرانی وزیر خارجہ: جہاز پر یوکرینی حملہ بغیر جواب نہیں رہے گا
    • امریکی سیاستدان نے ٹرمپ کی امارات، سعودی عرب اور قطر سے قربت کا مبینہ راز فاش کر دیا
    • 82 کلوگرام وزن اٹھا کر میرابائی چانو نے کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
    • مریم محمود یوئیفا ویمنز چیمپئنز لیگ میں کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون فٹبالر بن کر تاریخ رقم کر گئیں
    • تیل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا خدشہ
    • امریکا کی جانب سے حملے روکنے کے بعد ایران نے جوابی کارروائی مؤخر کر دی
    • انعم عزیر نے پاکستان کی پہلی 100 کلومیٹر ماؤنٹین ٹرائل میراتھن جیت کر تاریخ رقم کر دی
    • اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید کارروائی کا عندیہ
    • زخمی صحافی علاج کے لیے غزہ سے نکلنے کی جدوجہد میں مصروف
    • عبداللہ شفیق اور سعود شکیل ویسٹ انڈیز دورے کے لیے پاکستان اسکواڈ میں شامل
    • پرہلاد جوشی بھارت کے نئے وزیرِ تعلیم مقرر
    • پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 27 ہزار روپے تک پہنچ گئی
    • کویت نے بھی سعودی عرب کی پیروی کرتے ہوئے پاکستان کو خلیجی سلامتی کا اہم شراکت دار تسلیم کر لیا
    • شاہنواز دہانی سری لنکا کے جنگلات کی سیر میں مصروف
    • جنوب مشرقی ایران میں 4.6شدت کا زلزلہ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں
    • ہم نے ایران پر کوئی حملہ نہیں کیا: کویت
    • مودی ہار گیا GEN-Zجیت گئی
    • بھارت کی "کاکروچ” پارٹی نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا
    • قازقستان وسطی ایشیا کی پہلی ایئر ٹیکسی سروس شروع کرنے کے لیے تیار
    • آسٹرین ایئرلائنز اور آئی ٹی اے ایئرویز نے اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کر دیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگِ میل عبورلیا

    By Khabrain Newsنومبر 28, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی، انڈیکس نے ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگِ میل عبور کرلیا۔

    پی ایس ایکس میں آج  کاروبار کے آغاز ہی سے تیزی کا رجحان ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس نے 790 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ کی سطح عبور کرلی۔
    حکومتی درست اقدامات کے پیش نظر ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، اسی سلسلے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے نتیجے میں آج جمعرات کے روز بازارِ حصص میں 1099 پوائنٹس کی بڑی تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس کی ایک لاکھ پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی رقم ہوگئی  اور کے ایس ای 100انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 479پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

     

    معیشت میں نمایاں بہتری آئے گی، ماہرین
    معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ترقی معاشی بہتری کی نوید ہے۔ پاکستان کی معاشی اور اقتصادی پالیسیز درست سمت میں گامزن ہیں۔  اس سے پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری آئے گی۔

     

    گزشتہ روز انڈیکس کی 5 سطحیں  ہوئی تھیں
    واضح رہے کہ پی ایس ایکس میں گزشتہ روز بھی زبردست تیزی آئی تھی اور انڈیکس اپنی 5 سطحیں بحال کرگیا تھا۔ اسٹاک ایکسچینج کاروباری دورانیے کا اختتام 95ہزار، 96ہزار، 97ہزار 98ہزار اور 99ہزار کی 5سطحیں  بحال ہونے کے ساتھ 99269پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر بند ہوا تھا۔
    اس دوران مارکیٹ میں کاروباری حجم ایک ارب 3کروڑ سے زائد حصص کے سودوں پر مشتمل رہا۔

     

    اسٹاک ایکسچینج کا سنگِ میل عبور کرنا سرمایہ کاروں کے بھروسے کا عکاس ہے، وزیراعظم
    دریں اثنا وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج کا تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ پوائنٹس سے تجاوز کرنا حکومتی پالیسیوں پر کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کے بھروسے کی عکاسی کرتا ہے۔
    وزیراعظم نے کہا کہ اس سنگ میل کو عبور کرنے کے لیے حکومتی معاشی ٹیم اور ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مصروف عمل حکام لائق تحسین ہیں۔ اپنی قوم سے عہد کیا تھا کہ ملکی معاشی استحکام اور ملکی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدام کروں گا۔ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے اپنی سیاست کی قربانی دی، اللہ کے فضل و کرم سے قربانی رائیگاں نہیں گئی۔
    انہوں نے کہا کہ ملکی استحکام و ترقی کے دشمن ملک کو دوبارہ ڈی ریل کرنے کی مذموم و ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔ ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی ہوئی ہے، شرح سود 15 فیصد اور ترسیلاتِ زر ریکارڈ سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ ملکی ترقی کے لیے یونہی محنت کرتے رہیں گے اور  ملکی ترقی و خوشحالی کے دشمنوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
    آرمی چیف سرحدوں کے ساتھ معیشت کی بھی حفاظت کررہے ہیں، گورنر سندھ
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ
    اسٹاک ایکسچینج میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ معیشت کو علیحدہ رکھ کر سیاست کریں گے تو بہتری نہیں ہوگی۔ معیشت بہتر ہوگی تو سیاست بھی اچھی ہوگی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرحدوں کے ساتھ معیشت کی بھی حفاظت کررہے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.