Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مودی کیخلاف عوامی غم و غصہ عروج پر پہنچ چکا غیر ملکی میڈیا
    • پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان مذہبی ثقافتی اور اقتصادی روابط مستحکم:سردار محمد یوسف
    • پی ٹی آئی نے بانی کی رہائی کا مطالبہ ہی چھوڑ دیا، عمران اسماعیل
    • تحریک انصاف مذاکرات کیلئے تیار نہیں تو زبردستی بات نہیں ہوسکتی:مصدق ملک
    • مہنگائی میں شدت شرح 8.2 فیصد رہنے کی توقع عالمی بینک پاکستان کی معشیت سے متعلق رپورٹ جاری
    • ڈپٹی جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ دیدیا جو منظور نہیں کیا:بیرسٹر گوہر
    • پاکستان کا پہلا خلاباز چین سے خلائی سفرکے لئے تیار
    • لاہور مسلسل چوتھے روز دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار
    • PTIکا 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان
    • اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو سے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • آذربائیجان: آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان اپنے اعزاز میں منعقد کلچرل پروگرام میں شریک ہیں۔
    • سردار ایاز صادق سے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیز وکی ملاقات،اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال
    • ایران جنگ ٹرمپ کیلیے ڈراونا خواب بن گئی؛ سینیٹ الیکشن میں 10 نشستوں پر شکست کا خوف
    • شمالی افغانستان میں معدنی وسائل پرکنٹرول تنازعات کا سبب
    • پٹرول کی قیمت 377روپے71پیسے’ ڈیزل کی قیمت 391روپے 75پیسے فی لٹر ہوگئی
    • امریکہ کا قومی قرض 40.4 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کرگیا: امریکی میڈیا
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
    • لاہور: صدر مملکت آصف زرداری سعودی پاکستان رئیل سٹیٹ ایکسپو کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • پاکستان کی ترقی نئے ایڈمنسٹریٹو یونٹس بنائے بغیر ممکن نہیں: مصطفی کمال
    • سعودیہ پاکستان ریئل سٹیٹ ایکسپو بزنس کمیونٹی کیلئے گیم چینجر ہے: آصف زرداری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارتی لڑکے سے شادی کا انکار,پاکستانی لڑکی ڈٹ گئی

    By Khabrain Newsجنوری 2, 2025
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بھارت کی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والا 21سالہ نوجوان بادل محبت میں سرحدوں کو بھلا بیٹھا، بادل کی پاکستانی لڑکی ثنا سے فیس بک پر دوستی ہوئی ، جو مبینہ طور پر محبت میں بدل گئی۔

    بادل اس محبت کو حاصل کرنے کے لیے غیر قانونی طریقے سے پاکستان پہنچا جہاں اس کا نصیب ہی خراب نکلا، پاکستانی پولیس نے اسے پکڑ کر جیل میں ڈال دیا اور جس لڑکی کے لیے وہ آیا تھا اس لڑکی نے بھی بابو کو ٹاٹا بائے بائے کردیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، بادل کا خاندان شدید صدمے میں ہے، بادل اپنے خاندان کو دہلی جانے کا بتا کر گیا تھا، پھر اس نے اپنے خاندان کو یہ بھی بتایا کہ اسے دہلی میں نوکری مل گئی ہے۔

    بادل کے والد کا کہنا تھا کہ ہم یہی سمجھ رہے تھے کہ وہ دہلی میں کام کر رہا ہے، لیکن اگلے ہی لمحے ہمیں پتہ چلا کہ وہ پاکستانی جیل میں ہے، یہ کسی فلم کی کہانی جیسا لگتا ہے، بادل کے خاندان نے بھارتی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ بادل کی رہائی کے لئے پاکستانی حکومت سے بات کریں۔

    بادل بابو نے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کی تاکہ 21 سالہ ثناء رانی سے ملاقات کر سکے، اسے گزشتہ ہفتے منڈی بہاؤالدین سےغیر قانونی سرحد عبور کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

    پاکستانی پنجاب پولیس نے ثناء رانی کا بیان ریکارڈ کیا جس میں ثنا نے کہا کہ وہ بادل بابو سے شادی کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔

    ثنا رانی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اور بادل بابو گزشتہ ڈھائی سال سے فیس بک پر دوست ہیں لیکن وہ اس سے شادی کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔

    پاکستانی پولیس حکام کا کہنا ہے بادل نے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کی اور منڈی بہاؤالدین کے مونگ گاؤں میں پہنچا جہاں اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کر لیا، پولیس نے بادل اور ثنا کی ملاقات کی تصدیق بھی نہیں کی۔

    بادل کو پاکستان کے فارن ایکٹ کی دفعات 13 اور 14 کے تحت حراست میں لیا گیا کیونکہ وہ کسی قانونی دستاویز کے بغیر سفر کر رہا تھا،بعد میں اسے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں اسے 14 دن کے عدالتی ریمانڈ کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

    یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی محبت سے ملنے بھارت سے کوئی پاکستان یا پاکستان سے کوئی بھارت پہنچا ہو۔

    اس سے قبل بھارتی لڑکی انجو بھی پاکستان میں اپنے محبوب سے ملنے گئی تھی جہاں اس نے اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان نصر اللہ سے نکاح کرلیا تھا۔

    گزشتہ برس سیما حیدر نامی خاتون پب جی گیم پر بھارتی لڑکے سے دوستی کے بعد اپنے 4 بچوں سمیت نیپال کے راستے بھارت پہنچی اور شادی کی۔

    اسی طرح گزشتہ برس ہی سال 19 سالہ پاکستانی لڑکی اقرا جیوانی کی 25 سالہ بھارتی شہری ملائم سنگھ یادیو سے آن لائن گیم کے ذریعے دوستی ہوئی جس کے بعد اقرا جیوانی اور ملائم سنگھ یادیو نے نیپال میں شادی کی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      مودی کیخلاف عوامی غم و غصہ عروج پر پہنچ چکا غیر ملکی میڈیا

      آذربائیجان: آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان اپنے اعزاز میں منعقد کلچرل پروگرام میں شریک ہیں۔

      شمالی افغانستان میں معدنی وسائل پرکنٹرول تنازعات کا سبب

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.