قطر ایئرویز نے 2024 کی بہترین ایئرلائن کا ایوارڈ جیت کر دنیا بھر میں اپنی برتری ثابت کر دی۔ دوحہ میں منعقدہ ایوارڈ تقریب میں، اسکائی ٹریکس کی جانب سے یہ اعزاز قطر ایئرویز کے سی ای او اکبر البکر کو دیا گیا۔
قطر ایئرویز نے بہترین سروس، جدید طیاروں اور غیر معمولی مسافرتی تجربات کی بدولت ایوارڈ جیتا۔ اس فہرست میں دیگر ایئرلائنز میں سنگاپور ایئرلائنز، ایمیریٹس، اور انا ایئرلائنز شامل تھیں، لیکن قطر ایئرویز سب پر سبقت لے گئی۔
یہ مسلسل ساتویں بار ہے کہ قطر ایئرویز نے دنیا کی بہترین ایئرلائن کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے، جو اس کی غیر معمولی کارکردگی کا ثبوت ہے۔
2024 کی ٹاپ 20 ایئرلائنز کی فہرست درج ذیل ہے:
قطر ایئرویز
سنگاپور ایئرلائنز
ایمریٹس
اے این اے آل نیپون ایئرویز
کیتھے پیسفک ایئرویز
جاپان ایئرلائنز
ترکش ایئرلائنز
ایوا ائیر
ایئر فرانس
سوئس انٹرنیشنل ایئرلائنز
کورین ایئر
ہننان ایئرلائنز
برٹش ایئرویز
فجی ایئرلائن
ائیبیریا
وسٹارا
ورجن اٹلانٹک
لوفتھانزا
ایتیہاد ایئرویز
سعودی ائیر لائن
یہ درجہ بندی ایئرلائنز کی سروس، حفاظت، اور مسافروں کی تسلی کے معیار کی بنیاد پر کی گئی ہے۔
قطر ایئرویز: 2024 کی بہترین ایئرلائن کا اعزاز دوحہ کے نام!

