Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
    • اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
    • جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
    • موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
    • چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
    • سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
    • پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
    • آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
    • گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
    • مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
    • مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
    • ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
    • ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
    • روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
    • سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
    • سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
    • فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بنگلا دیش: اقتدار سے محرومی کے بعد بھارت فرار ہونے والی شیخ حسینہ کا ایک اور وارنٹ جاری

    By Khabrain Newsجنوری 6, 2025
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بنگلا دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے خود ساختہ جلاوطن سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کی گرفتاری کے لیے ایک اور وارنٹ جاری کردیے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ کی گرفتاری کا دوسرا وارنٹ شہریوں کے لاپتا ہونے میں ان کے ملوث ہونے کے الزامات پر جاری کیا گیا ہے۔

    ملک سطح پر قائم انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل (آئی سی ٹی) کے چیف پراسیکیوٹر تاج الاسلام نے کہا کہ دوسرا وارنٹ ان کے دور حکومت میں جبری گمشدگیوں سے متعلق ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی سیکیورٹی اہلکاروں نے مبینہ طور پر 500 سے زائد افراد کو اغوا کیا تھا جن میں سے کچھ کو برسوں سے خفیہ جیلوں میں رکھا گیا۔

    حسینہ واجد کی برطرفی کے بعد سے متاثرین نے اپنے اوپر جانے والی سختیوں کے دردناک واقعات سنائے۔

    تاج الاسلام نے صحافیوں کو بتایا ٹریبونل نے شیخ حسینہ، ان کے فوجی مشیر، فوجیوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں سمیت 11 دیگر افراد کے خلاف وارنٹ جاری کیے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بنگلا دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے حکومت مخالف مظاہرین کو قتل اور تشدد کے الزامات پر  شیخ حسینہ کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کیے تھے۔

    سابق وزیراعظم حسینہ واجد اورعوامی لیگ پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف قتل، تشدد اور جبری گمشدگی کے 60 سے زیادہ مقدمات درج ہیں۔

    ان شکایات پر انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل نے سماعت کا آغاز کیا تھا اور آج پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے پر شیخ حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

    رائٹرز کے بقول وارنٹِ گرفتاری جاری ہونے پر عوامی لیگ کے رہنما فوری طور پر تبصرہ کے لیے دستیاب نہیں تھے کیونکہ اکثر سینئر رہنما یا تو گرفتار یا پھر روپوش ہیں۔

    تاہم شیخ حسینہ کے بیٹے، سجیب واجد نے گزشتہ ماہ رائٹرز کو بتایا تھا کہ ان کی والدہ بنگلا دیش میں مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں کیوں کہ میری والدہ نے کچھ غلط نہیں کیا۔

    یاد رہے کہ مہینوں پر مشتمل ملک گیر طلبا تحریک کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد 5 اگست کو اپنی حکومت کے معزولی کے روز ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارت فرار ہوگئی تھیں اور تاحال وہیں مقیم ہیں۔

    حکومت مخالف اس طلبا تحریک میں 700 سے زائد افراد ہلاک اور ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے جس کی ذمہ داری شیخ حسینہ واجد، ان کے وزرا اور رہنماؤں پر عائد کی جا رہی ہے۔

    شیخ حسینہ واجد کی حکومت کی معزولی کے بعد فوج نے ملکی امور چلانے کے لیے ایک عبوری کابینہ تشکیل دی ہے جس کے سربراہ نوبیل انعام یافتہ بینکار محمد یونس ہیں۔

    اس کابینہ میں محمد یونس کے علاوہ ریٹارئرڈ فوجی، طلبا تحریک کے سرکردہ رہنما اور دیگر جماعتوں کے ارکان شامل ہیں تاہم شیخ حسینہ واجد کی جماعت کا کوئی رکن شامل نہیں ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      ٹرمپ نے کیٹی زکریا کو وائٹ ہائوس کی نئی پریس سیکرٹری نامزد کردیا: امریکی اخبار

      بلجیم کے طلبہ تعلیمی اصلاحات کے لیے بڑی تعداد میں احتجاج میں شریک ہیں

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.