پیٹرول کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر سے زائد کمی کا امکان
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر سے زائد کمی ہو سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی قدر میں بہتری کے باعث اوگرا نے نئی سمری تیار کر لی ہے جو حکومت کو ارسال کی جائے گی۔
حتمی فیصلہ حکومت کی جانب سے آئندہ چند روز میں کیا جائے گا، جس کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے۔ اگر یہ کمی منظور ہو جاتی ہے تو عوام کو بڑی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

