عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کا موجودہ رجحان برقرار رہا تو آئندہ پندرہ روزہ جائزے میں حکومت عوام کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ریلیف دے سکتی ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ وزارت خزانہ اور اوگرا کی سفارشات کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں پٹرولیم قیمتیں کم ہونے کی توقع

