مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اپنے اہلِ خانہ اور وکلا سے ملاقاتوں پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہر شہری کو قانون اور آئین کے تحت اپنے اہلِ خانہ اور قانونی مشیروں سے ملاقات کا بنیادی حق حاصل ہے، جسے محدود نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن بنیادی انسانی اور قانونی حقوق کا احترام ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔
انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ عمران خان کو قانونی تقاضوں کے مطابق اپنے اہلِ خانہ اور وکلا سے ملاقات کی مکمل سہولت فراہم کی جائے۔

