پاکستان بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں یکم جولائی 2026 سے نقد ادائیگی کا نظام مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔ اس فیصلے کے تحت پاسپورٹ فیس صرف کیو آر (QR) کوڈ کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی کی صورت میں وصول کی جائے گی۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ادائیگی کے عمل کو تیز، شفاف اور جدید بنانا ہے۔ درخواست گزار پاسپورٹ دفتر میں موجود کیو آر کوڈ کو اسکین کرکے کسی بھی موبائل بینکنگ ایپ یا ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے فیس ادا کر سکیں گے۔ کامیاب ادائیگی کے بعد رسید کی تصدیق کے بعد پاسپورٹ کی درخواست پر کارروائی کی جائے گی۔

