پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پاور ہٹنگ کی صلاحیتوں میں بہتری کے لیے امریکا بھیجے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جدید تقاضوں کے مطابق کھلاڑیوں کی بیٹنگ کو مزید جارحانہ اور مؤثر بنانے کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام پر غور کر رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق منتخب کھلاڑی امریکا میں ماہر کوچز کی نگرانی میں پاور ہٹنگ، فٹنس اور جدید بیٹنگ تکنیکس کی تربیت حاصل کر سکتے ہیں۔ پی سی بی کا مقصد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو محدود اوورز کی کرکٹ میں زیادہ مؤثر بنانا اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کرنا ہے۔ تاہم اس منصوبے کے حوالے سے حتمی فیصلہ اور شیڈول کا اعلان ابھی باقی ہے۔

