🇵🇰 حکومت نے پاسپورٹ ہوم ڈلیوری سروس شروع کرنے کا فیصلہ
حکومت پاکستان نے شہریوں کو سہولت دینے کے لیے پاسپورٹ نظام میں بڑی اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری (Doorstep Delivery) سروس شروع کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس نئے نظام کے تحت شہریوں کو اب پاسپورٹ لینے کے لیے بار بار دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے، بلکہ ان کا پاسپورٹ ان کے گھر تک پہنچایا جائے گا۔ یہ سروس ابتدائی طور پر ملک کے مختلف شہروں میں مرحلہ وار شروع کی جائے گی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت نے پاسپورٹ سسٹم کو مکمل طور پر آن لائن اور ای پاسپورٹ سسٹم میں منتقل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ درخواست کا عمل آسان، شفاف اور تیز بنایا جا سکے۔

