اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش کا امکان، پی ایم ڈی نے الرٹ جاری کر دیا
محکمہ موسمیات (PMD) نے اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ موسلادھار بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پی ایم ڈی کے مطابق شدید بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کو احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہریوں کو موسم کی صورتحال سے باخبر رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔

