اقوام متحدہ کا انتباہ، ٹیکسلا عالمی ورثہ فہرست سے خارج ہونے کا خطرہ
اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو (UNESCO) نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر ٹیکسلا کے تاریخی مقامات پر کیے گئے متنازعہ تعمیراتی کاموں کا ازالہ نہ کیا گیا تو یہ مقام عالمی ورثہ خطرے کی فہرست (World Heritage in Danger List) میں شامل کیا جا سکتا ہے، جبکہ مستقبل میں عالمی ورثہ حیثیت ختم ہونے کا خطرہ بھی موجود ہے۔
رپورٹس کے مطابق یونیسکو کو ٹیکسلا کے دو اہم آثار قدیمہ مقامات موہرا مرادو اور سرکپ میں کی گئی مرمت اور تعمیر نو کے کاموں پر تحفظات ہیں۔ ادارے کا مؤقف ہے کہ ایسے اقدامات تاریخی مقامات کی اصلیت اور ثقافتی اہمیت کو متاثر کر سکتے ہیں۔

