کراچی دنیا کا چوتھا کم قابلِ رہائش شہر قرار
معروف عالمی ادارے اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (EIU) کے گلوبل لائیو ایبلٹی انڈیکس 2026 کے مطابق کراچی دنیا کے کم قابلِ رہائش شہروں میں شامل ہے۔ رپورٹ میں کراچی کو 173 شہروں میں 170ویں نمبر پر رکھا گیا، جس کے باعث یہ دنیا کا چوتھا کم قابلِ رہائش شہر قرار پایا۔
رپورٹ میں شہروں کا جائزہ کئی شعبوں کی بنیاد پر لیا گیا، جن میں امن و استحکام، صحت، ثقافت و ماحول، تعلیم اور انفراسٹرکچر شامل ہیں۔ کراچی کی کم درجہ بندی کی بڑی وجوہات میں شہری سہولیات، بنیادی ڈھانچے، صحت اور امن و امان سے متعلق چیلنجز کو شامل کیا گیا۔

