نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) نے ملک کی مختلف موٹرویز، قومی شاہراہوں اور ایکسپریس ویز پر ٹول ٹیکس کی نئی شرحیں جاری کر دی ہیں، جو 10 جولائی 2026 سے نافذ العمل ہو گئی ہیں۔
نئے نرخوں کا اطلاق تمام گاڑیوں کی کیٹیگریز پر ہوگا، جن میں کاریں، ویگنیں، بسیں، دو اور تین ایکسل ٹرک جبکہ آرٹی کیولیٹڈ ٹرکس شامل ہیں۔
ایم-1، ایم-3، ایم-4، ایم-5، ایم-14، ای-35 ایکسپریس وے، کوہاٹ ٹنل (این-55) اور اسلام آباد-مری ڈوئل کیریج وے (ای-75) سمیت اہم راستوں پر سفر کرنے والوں کو اب نئے ٹول چارجز ادا کرنا ہوں گے۔
نئی شرحوں کا مقصد شاہراہوں کی دیکھ بھال اور سفری سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔
#این_ایچ_اے #ٹول_ٹیکس #پاکستان_موٹرویز #پاکستان_ہائی_ویز #سفری_خبریں #موٹروے_اپڈیٹ #روڈ_اپڈیٹ

