مریم نواز کے مطابق پنجاب میں آئندہ تین ماہ کے دوران غیر معمولی گرمی پڑنے کا امکان ہے، جبکہ جنوبی اور وسطی پنجاب کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 52 سے 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
انہوں نے معمول سے کم بارشوں اور شمالی پنجاب، خاص طور پر پوٹھوہار ریجن اور راولپنڈی ڈویژن میں بادل پھٹنے، شہری سیلاب اور اچانک آنے والے سیلاب کے خطرات سے بھی آگاہ کیا۔
شہریوں کو محتاط رہنے، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور موسم کی صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

