وفاقی حکومت نے چینی برآمد کی تجویز مقامی مارکیٹ میں قلت اور قیمتوں میں اضافے کے خدشے کے باعث مؤخر کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے شوگر ملز مالکان کی جانب سے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی درخواست پر غور کیا، تاہم مختلف اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ فوری طور پر برآمد کی اجازت نہ دی جائے۔
حکومت کو خدشہ ہے کہ چینی برآمد کرنے سے ملک میں دستیابی کم ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برآمد کی اجازت دینے سے مقامی مارکیٹ میں قلت کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

