وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے دوحہ میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی اور سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
پاکستانی قیادت نے مرحوم امیرِ قطر کی دوراندیش قیادت اور قطر کی ترقی و خوشحالی میں ان کے کردار کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے لیے شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی دوستی اور محبت کو بھی سراہا۔
امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے پاکستانی وفد کی جانب سے تعزیت کے لیے دوحہ آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اقدام پاکستان اور قطر کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

