پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں اپنی مثبت پیش رفت جاری رکھے ہوئے ہے اور مسلسل 198ویں روز مضبوطی کے ساتھ بند ہوا۔ بدھ کے روز روپے نے ایک پیسے کی بہتری حاصل کرتے ہوئے 278 روپے فی ڈالر پر اختتام کیا، جبکہ موجودہ رفتار کے مطابق امکان ہے کہ روپیہ جلد 277 روپے فی ڈالر کی سطح تک پہنچ جائے گا۔ دسمبر 2025 سے پاکستانی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں مسلسل بہتری دکھا رہی ہے۔
"پاکستانی روپیہ کل امریکی ڈالر کے مقابلے میں 277 تک پہنچ سکتا ہے۔”

