پاکستان کی وزارت داخلہ نے بلیو پاسپورٹس کے اجرا کے قوانین مزید سخت کر دیے ہیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ آئندہ بلیو پاسپورٹ کے لیے درخواستوں پر وزارت داخلہ کی منظوری لازمی ہوگی، جبکہ یہ پاسپورٹ صرف سرکاری امور اور محدود مدت کے لیے جاری کیے جائیں گے۔
حکومت نے سابق ارکانِ قومی اسمبلی کے بچوں کے لیے بلیو پاسپورٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔

