پولینڈ کے سائیکلسٹ سلاوومیر اسٹرزیلچک نے اسلام آباد سے خنجراب پاس تک 1,390 کلومیٹر کا شاندار سائیکل سفر کامیابی سے مکمل کرلیا۔ اس دوران انہوں نے پاکستان کے خوبصورت پہاڑی علاقوں اور تاریخی مقامات کا سفر کیا۔
اس مہم کا مقصد پاکستان اور پولینڈ کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو اجاگر کرنے کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سیاحت اور ثقافتی روابط کو فروغ دینا تھا۔ اسلام آباد میں پولینڈ کے سفارتخانے کے مطابق سفیر میکائی پیسارسکی نے کامیاب سفر مکمل کرنے پر سلاوومیر اسٹرزیلچک سے ملاقات کی۔

