پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی قیمت بھی مزید نیچے آگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,800 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 936 روپے فی تولہ ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت بھی 1,544 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 89 ہزار 176 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 18 ڈالر کمی کے بعد 4,314 ڈالر فی اونس پر آگئی، جس کے اثرات پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑے۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں 30 روپے کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 7,008 روپے فی تولہ ہوگئی۔

