پنجاب کے انسپکٹر جنرل پولیس راؤ عبد الکریم نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کو کسی کو بھی توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب آئی جی نے کہا کہ جو افراد 27 ستمبر کو احتجاج کرنا چاہتے ہیں، انہیں متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے اجازت لینا ہوگی۔ ان کے مطابق ان کی معلومات کے مطابق ابھی تک کسی نے احتجاج کی اجازت کے لیے درخواست جمع نہیں کرائی۔
راؤ عبد الکریم نے واضح کیا کہ قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی میں کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے پولیس کے اندرونی احتساب کے مؤثر نظام کا بھی ذکر کیا۔
گھروں میں توڑ پھوڑ کے الزامات سے متعلق سوال پر پنجاب آئی جی نے کہا کہ یہ الزامات درست نہیں، تاہم کسی شہری کو اپنی رہائش گاہ پر توڑ پھوڑ سے متعلق شکایت ہو تو وہ پولیس کے شکایتی سیل سے رجوع کرسکتا ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 27 ستمبر کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، جس کے تحت عوامی اجتماعات، ریلیوں اور مظاہروں پر پابندی عائد ہے

