سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے باڑہ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں کارروائی کے دوران مزید 2 دہشتگرد مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق باڑہ آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق فتنۃ الخوارج سے تھا۔ کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جبکہ دہشتگردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کردی گئیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے پیشہ ورانہ صلاحیت، جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے

